2

علامہ محمد اقبال کے استاد، مولوی سید میر حسن

  • News cod : 54601
  • 28 مارس 2024 - 15:25
علامہ محمد اقبال کے استاد، مولوی سید میر حسن
علامہ صاحب کی ابتدائ شاعری میں میر صاحب کی تعلیمات کا اثر نظر آتا ہے

تحریر: ندیم عباس شہانی 

مولوی میر حسن 18اپریل 1844 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے سیالکوٹ اس وقت سکھ سلطنت کا حصہ تھا
1863 میں دہلی تشریف لے گئے اور مرزا غالب سے ملاقات کی بعد ازاں مرے کالج میں عربی فارسی کے استاد مقرر ہوگئے
علامہ اقبال نے عربی فارسی ان سے پڑھی جو آپکی وجہ شہرت بنی
علامہ صاحب کی ابتدائ شاعری میں میر صاحب کی تعلیمات کا اثر نظر آتا ہے
1923 میں سلطنت برطانیہ نے علامہ اقبال رح کو ۔۔سر۔۔کس خطاب دیا تو علامہ صاحب نے مطالبہ کیا کہ میرے استاد میر صاحب کو ۔۔شمس العلماء ۔۔کا خطاب دیا جائے ورنہ میں ۔۔سر۔۔کا خطاب قبول نہیں کروں گا تو انہوں نے کیا میر حسن نے ہنوز کوئ کتاب نہیں لکھی تو خطاب نہیں دے سکتے تو علامہ اقبال نے کہا کہ۔۔میں خود انکی کتاب ہوں۔۔تو سلطنت برطانیہ کی طرف سے مولوی میر حسن کو۔۔شمس العلماء ۔۔کا خطاب دے دیا گیا
آپ ہی کا ہی فیض تھا کہ علامہ اقبال ۔۔حکیم الامت۔۔شاعر مشرق۔۔کے القابات سے پہچانے گئے
علامہ اقبال کی دستیاب شاعری میں اولین اشعار مولوی میر حسن کے بیٹے تقی کے کبوتروں پر تھے
مولوی میر حسن 25ستمبر 1929 بروز بدھ 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے علامہ اقبال نے اپنے استاد کی میت کو کاندھا دیا اور کثیر لوگوں نے جنازہ میں شرکت کی اللہ تعالی مغفرت فرمائے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54601

ٹیگز