13

انجمن امامیہ سکردو کی جانب سے المصطفی یونیورسٹی پر پابندی کی مذمت

  • News cod : 5614
  • 14 دسامبر 2020 - 11:08
انجمن امامیہ سکردو کی جانب سے المصطفی یونیورسٹی پر پابندی کی مذمت
حوزہ ٹائمز | امریکہ نے ایک تعلیمی ادارے پر پابندی لگا کا تعلیم دشمن ہونے اور اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے وہ بھی ایک ایسا تعلیمی ادارہ جو پوری دنیا میں امن اور آشتی پھیلانے کا درس دے رہا ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  انجمن امامیہ سکردو کا ایک اہم اجلاس انجمن کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید باقر الحسینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

صدر انجمن امامیہ سکردو حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید باقر الحسینی نے امریکہ کی جانب سے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر لگائی جانیوالی پابندی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ نے ایک تعلیمی ادارے پر پابندی لگا کا تعلیم دشمن ہونے اور اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے وہ بھی ایک ایسا تعلیمی ادارہ جو پوری دنیا میں امن اور آشتی پھیلانے کا درس دے رہا ہے اتحاد اور اتفاق کا پیغام عام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین اور بین الاقوامی یونیورسٹیز اور تحقیقی اداروں میں ہوتاہے،اس ادارے نے ہمیشہ علم اور تحقیقی مطالب کی ترویج اور نشر و اشاعت پر زور دیا ہے ۔ایسے معیاری تعلیمی ادارے پر پابندیاں عائد کرنا قابل مذمت امر ہے ۔ ہم امریکہ کی اس طرح کی تعلیم دشمن پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فورا المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی سے پابندیاں ہٹائی جائے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5614