8

المصطفی یونیورسٹی اسلام و مسلمین اور عالم انسانیت کی خدمت میں مشغول ہے، علامہ علی اصغر سیفی

  • News cod : 5723
  • 16 دسامبر 2020 - 14:39
المصطفی یونیورسٹی اسلام و مسلمین اور عالم انسانیت کی خدمت میں مشغول ہے، علامہ علی اصغر سیفی
حوزہ ٹائمز|جامعۃ المصطفی العالمیہ عالم اسلام کا واحد اور منفرد مرکز ہے کہ جو فقط اسلام و مسلمین اور عالم انسانیت کی خدمت میں مشغول ہے۔ جسکا ھدف تعلیم و تربیت ہے اس پر امریکہ کی پابندی بتارہی ہے کہ امریکہ کو اس اسلام سے ڈر لگتا ہے جو جہالت و ظلم کے خلاف جدوجہد کررہا ہے ۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر علامہ علی اصغر سیفی نے امریکہ کی جانب سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر لگائی جانے والی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جامعۃ المصطفی العالمیہ عالم اسلام کا واحد اور منفرد مرکز ہے کہ جو فقط اسلام و مسلمین اور عالم انسانیت کی خدمت میں مشغول ہے۔ جسکا ھدف تعلیم و تربیت ہے اس پر امریکہ کی پابندی بتارہی ہے کہ امریکہ کو اس اسلام سے ڈر لگتا ہے جو جہالت و ظلم کے خلاف جدوجہد کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جامعۃ المصطفی العالمیہ رھبر انقلاب اسلامی اور مراجع کرام کے زیر سایہ اپنی عظیم خدمات کو جاری رکھے گا تاکہ امام زمان عج کے ظہور کی راہ ہموار ہو اور دنیا علم و عدالت سے بھر جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5723