7

قم میں شہدائے مقاومت اور شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی کی برسی کا عظیم الشان پروگرام منعقد

  • News cod : 7640
  • 10 ژانویه 2021 - 23:58
قم میں شہدائے مقاومت اور شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی کی برسی کا عظیم الشان پروگرام منعقد
حوزہ علمیہ قم المقدس میں شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی، ان کے باوفا محافظوں اور سردار شہید قاسم، شہید ابومہدی المہندس کی برسی کا عظیم الشان پروگرام منعقد۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم المقدس میں شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی، ان کے باوفا محافظوں اور سردار شہید قاسم، شہید ابومہدی المہندس کی برسی کا عظیم الشان پروگرام منعقد۔

متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے حوزہ علمیہ قم المقدس میں شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی، ان کے باوفا محافظوں اور سردار شہید قاسم اور شہید ابومہدی المہندس کی برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا۔ پاکستان کے معروف قاری حجۃ الاسلام والمسلمین قاری ابرار حسین عرفانی نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔  حجۃ الاسلام یداللہ عزیزی اور معروف نوحہ خواں و منقبت خواں مرتضی نگری نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تصویری رپورٹ|قم میں شہدائے مقاومت اور شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی کی برسی کا عظیم الشان پروگرام منعقد

تفصیلات کے مطابق اسٹیج سیکٹری کے فرائض حجۃ الاسلام والمسلمین علی محمد جوادی نے انجام دییے۔ برسی کے عظیم الشان پروگرام سے سربراہ ستاد بازسازی عتبات عالیات استان قم و سیکرٹری بنیاد بین المللی غدیر قم حجۃ الاسلام والمسلمین احمدی قمی، فرزند آغا سید ضیاءالدین رضوی حجۃ الاسلام سید حسین رضوی اور متحدہ علماء فورم جی بی کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد شبیر صابری نے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ اس پروگرام میں مدیر دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ قم، صدر جامعہ روحانیت بلتستان، صدر جامعہ روحانیت نگر، صدر جامعہ روحانیت استور، صدر مجمع طلاب شگر، صدر مجمع طلاب اسکردو، رئیس مجمع سیدالشہداء العالمیہ سمیت دیگر مجامع و تنظیموں کے علاوہ حوزہ علمیہ قم کے اساتید، گلگت بلتستان کے بزرگ علمائے کرام اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7640