6

جوبائیڈن ایران پر مسلط ناجائز عالمی پابندیوں کو واپس لینا چاہیے،جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین

  • News cod : 8933
  • 25 ژانویه 2021 - 16:54
جوبائیڈن ایران پر مسلط ناجائز عالمی پابندیوں کو واپس لینا چاہیے،جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین
جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو دوبارہ معاہدہ میں شامل ہوکر عالمی امن کی راہ ہموار کرنی چاہیے اور ایران پر مسلط ناجائز عالمی پابندیوں کو واپس لینا چاہیے۔ اگر سابقہ امریکی پالیسیاں تبدیل نہ ہوئیںتو نئے امریکی صدر سے بھی عالم اسلام کو مایوسی ہی ہوگی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے مسلم ممالک پر سفری پابندیاں اٹھانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری نئی انتظامیہ سے اچھی توقعات رکھتی ہے اور امید کرتی ہے سابق صدر ٹرمپ کی طرف سے کئے گئے احمقانہ فیصلوں کو واپس لے کر امریکہ کے مہذب ملک ہونے کا ثبوت دے گی۔

جے یو پی پنجاب کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فائزہ نقوی نے افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میںامریکی صدور ٹرمپ ہو ،جارج بش یا بل کلنٹن ، امریکی پالیسیاں ہمیشہ مسلمانوں کے مفادات کے خلاف ہی رہی ہیں ۔کیونکہ امریکی انتظامیہ یہودی لابی کے زیر اثر اسرائیل کے تحفظ کے لئے اسلامی ممالک کے خلاف کام کرتی رہی ہے ۔ امریکہ نے ہمیشہ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کا تحفظ کر کے فلسطینیوں کو ان کے حقوق اور سرزمین سے محروم رکھا ۔یروشلم کو زبردستی اسرائیل کا دارالخلافہ بنایا اور سفارت خانہ منتقل کیا۔ جوبائیڈن کو عالمی قوانین اور انسانی جمہوری حقوق کی خلاف ورزی میں اٹھائے گئے اقدامات کو بھی واپس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جنوبی ایشیا میں بھارت کو چودھری بناکر چین اور پاکستان کو دباو میں رکھنے کے لئے انتہاپسند ہندو ریاست کی سرپرستی کرتار ہا ہے۔ اس لیے آج تک امریکہ نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی اور نہ ہی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی ۔اس لئے اگر واقعی امریکہ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پاسداری چاہتا ہے، تو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام ، مظلوم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت اور روہنگیا کے مسلمانوں کے تحفظ کا اعلان کرے۔اسی طرح ایران کے ساتھ عالمی قوتوں کے ایٹمی معاہد ے سے بھی ٹرمپ نکل گیا تھا، نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو دوبارہ معاہدہ میں شامل ہوکر عالمی امن کی راہ ہموار کرنی چاہیے اور ایران پر مسلط ناجائز عالمی پابندیوں کو واپس لینا چاہیے۔ اگر سابقہ امریکی پالیسیاں تبدیل نہ ہوئیںتو نئے امریکی صدر سے بھی عالم اسلام کو مایوسی ہی ہوگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8933