18

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام طلب

  • News cod : 8941
  • 25 ژانویه 2021 - 17:46
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام طلب
سربراہ الیکشن کمیشن وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید محمد تقی نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں،دینی مدارس کے سربراہوں سے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام طلب کیے گئے ہیں.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ الیکشن کمیشن وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید محمد تقی نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں،دینی مدارس کے سربراہوں سے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام طلب کیے گئے ہیں.

لیٹر کا مکمل متن درج ذیل ہے:

سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ افضل حیدری نے راقم کو عنوان بالا کے حوالے سے مجلس اعلیٰ کے فیصلہ سے مطلع کیا. بزرگان کے احترام میں انکار نہیں کیا جاسکتا. کوشش ہوگی کہ چند رفقاء (اراکین الیکشن کمیشن) کی مشاورت سے مارچ میں مجلس عاملہ کے متفقہ اجلاس سے یہ دستوری ذمہ داری بخوبی انجام دی جائے. اس کے لیے سب کے تعاون و دعاؤں کی ضرورت ہے.
پہلا مرحلہ صدارتی امیدواروں کے ناموں کا اندراج ہے. امیدواروں سے خواہش ہے کہ 12 فروری 2021 تک راقم کے نام درج ذیل دستاویزات بذریعہ خط ارسال فرمائیں.
1_ اپنے مدرسہ کے لیٹرپیڈ پر صدارتی امیدوار بننے کا تقاضا اور مقرر قواعد و ضوابط کی پابندی کا عہد
2_ صدارتی امیدوار بننے کے لیے وفاق المدارس سے ملحقہ 5 دینی مدارس کے مديران کی تحریر تائید
3_ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی
4_ 2 عدد تصویر
براہ کرم مذکورہ بالا دستاویزات وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی دفتر یا جامعہ مخزن العلوم شیعہ میانی ملتان کے پتہ پر ارسال کریں.

خیراندیش
سید محمد تقی نقوی
سربراہ الیکشن کمیشن

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8941