22

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمن کسی غلطی اور حماقت کا ارتکاب نہیں کرسکتا، رہبر معظم انقلاب اسلامی

  • News cod : 9532
  • 03 فوریه 2021 - 20:31
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمن کسی غلطی اور حماقت کا ارتکاب نہیں کرسکتا، رہبر معظم انقلاب اسلامی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے آن لائن خطاب میں فرمایا: اسلامی جمہوریہ کے خلاف دشمن کسی بھی قسم کی غلطی اور حماقت کا ارتکاب نہیں کرسکتا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے آن لائن خطاب میں فرمایا: اسلامی جمہوریہ کے خلاف دشمن کسی بھی قسم کی غلطی اور حماقت کا ارتکاب نہیں کرسکتا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کو خواتین اور ماؤں کے لئے بہترین نمونہ عمل قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی تعلیمات میں انسان کی روحی اور فکری تربیت کے سلسلے میں بہترین اور مضبوط ترین جگہ ماں کی جگہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت زہرا (س) کی ولادت باسعادت ، یوم مادر اور حضرت امام خمینی (رہ) کی پیدائش کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا (س) کی زندگی ہر لحاظ سے نمونہ عمل ہے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی زندگی میں مختلف قسم کے نشیب و فراز تاریخ میں موجود ہیں ۔ حضرت فاطمہ (س) نے اپنے باپ حضرت محمد مصطفی (ص) کے ساتھ ایسی محبت آمیز رفتار اختیار کی کہ پیغمبر اسلام (ص) نے اپنی بیٹی کو ام ابیھا کا لقب عطا کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلام اور مغرب کے درمیان عورت کے مقام کے سلسلے میں نمایاں فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عورت کے بارے میں اسلام اور اسلامی جمہوری نظام کی نگاہ احترام اور تکریم کی نگاہ ہے جبکہ عورت کے بارے میں مغربی معاشرے کی نگاہ سامان اور اوزار کی نگاہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلام میں انسانی اور الہی اقدار کے لحاظ سے عورت اور مرد میں کوئی فرق نہیں ہے۔ لیکن دونوں کی بعض مشترکہ اور بعض خاص ذمہ داریاں ہیں۔ اور اللہ تعالی نے ان کی جسمی ساخت کے لحاظ سے خاص ذمہ د اریاں عائد کی ہیں۔ عورت کے بارے میں اسلام کا نقطہ نظر قابل فخر اور عزتمندانہ ہے جبکہ مغربی ممالک کا عورت کے بارے میں نظریہ توہین آمیز ہے جس پر ہمیں اعتراض ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلام میں عورت تمام ثقافتی ، سماجی، سیاسی، اقتصادی اور اجتماعی میدانوں مین اپنی توانائیوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرسکتی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران میں آج خواتین مختلف شعبوں میں اپنا فعال کردار ادا کررہی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج ایران میں تعلیمی شعبہ میں خواتین ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہیں اور ایران میں مختلف شعبوں میں عورتوں کی فعالیت اور سرگرمیاں تاریخ میں بے نظیر ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت کے بعد حضرت فاطمہ زہرا(س) کے دو اہم خطبوں کو تاریخی خطبے قراردیتے ہوئے فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا (س) نے ان خطبوں میں احتجاج کرتے ہوئے کسی بھی توہین آمیز کلمہ سے استفادہ نہیں کیا اور مکتب اہلبیت علیھم السلام غیبت، بدگوئی ، بدزبانی اور علم و یقین کے بغیر کلام کرنے سے منزہ اور مبرہ ہے اور ہمارے مداحوں کو بھی معارف اسلامی کو عملی زبان میں عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9532