صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
تمام مجتہدین کا متفقہ فتویٰ ہے کہ عید کا چاند دیکھنے سے پہلے ماہ مبارک کی کسی بھی تاریخ میں فطرانہ دیا جاسکتا ہے، زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے 170 روپے، چاول استعمال کرنے والے 450 روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مختلف ذرائع کے ذریعے ہمیں خبر دی جا رہی ہے کہ آپ کے جوان اب اس دنیا میں نہیں رہے، مسنگ پرسنز کے اہل خانہ ہم سے سوال کر رہے ہیں کہ ہم اپنے پیاروں کو زندہ سمجھیں یا مردہ۔
انہوں نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان میں بعض حلقوں کی جانب سے انقلاب لانے کی باتیں ہوتی تھیں تو ہمیں خیال آتا تھا کہ کون سا گروہ ہے جو انقلاب لائے گا اور کون اس انقلاب کی حفاظت کرے گا، کیونکہ انقلاب شعار اور نعروں سے نہیں آتا، بلکہ انقلاب کے لئے شعار اور نعروں کے ساتھ ساتھ بصیرت، اعلی درجے کا تقویٰ، عمل، بیداری اور مقاومت کی ضرورت ہوتی ہے۔
علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم ماہ مبارک میں ہیں جو رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے، محبت و بھائی چارے کا مہینہ ہے، مگر ہمارے سیاسی رہنماؤں نے گالم گلوچ، توہین و تحقیر اور بدتہذیبی کے کلچر کو فروغ دیکر اس کے تقدس کو پامال کیا ہے۔
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک بیان میں افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہونے والے ہولناک دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مجرموں کی شناخت اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تعزیتی بیان میں آیا ہےکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم تمام مؤمن بھائیوں اور بہنوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے مزید المناک سانحات سے بچنے کے لئے چوکس رہیں اور سماج میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ذمہ داران کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
لامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جس دہشت گردی کا آغاز مولائے متقیان کو شہید کر کے مسجد سے کیا گیا تھا وہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے21 رمضان المبارک امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب ؑ کے روز شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیگر فضائل و مناقب اپنی جگہ خانہ کعبہ میں ولادت اور مسجد کوفہ میں شہادت جیسی فضیلت اور امتیاز امیر المومنین ‘ وصی پیغمبر خدا کے حصے میں آیا ۔
یوم شہادت علی علیہ السلام کے موقع پرامیرالمومنینؑ کے مشہور20نکاتی وصیت نامہ کاحوالہ دیتے ہوئے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہاکہ حضرت علی نے خدا کی وحدانیت اور پیغمبر کی نبوت کی گواہی دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلام تمام ادیان پر غلبے کا مذہب ہے ،میری نماز،عبادت،زندگی،موت اللہ کی طرف سے اور اللہ کے لئے ہے۔اس کا کوئی شریک نہیں۔