صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس آیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مدارس دینیہ کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ بہتر روابط کے لئے وفاق المدارس کے صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کیے جائیں گے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں علمائے کرام کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ شہر صاف ستھرا رہے اور عید میلادالنبی کے جلوسوں کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔
قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران محمد رضا ناظری نے کلمے اور عشقِ رسول صلعم کو ایران و پاکستان کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات کی وجہ قرار دیتے تمام مسلمانوں کو ماہِ میلاد النبی کی مبارک باد دی وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسولِ معظم صلعم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ مسلمان ایک ایسے جسد کی طرح ہیں
علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ آیا ہم امامت کو قبول کرتے ہیں؟ جی ہاں، ہم امامت کو قبول کرتے ہیں۔ آیا ہم اماموں کو مانتے ہیں؟ جی ہاں، ہم اماموں کو مانتے ہیں۔ لیکن ہماری زندگی اماموں کو ماننے والوں کی زندگی نظر نہیں آتیں۔ سخت ہے بات میری، لیکن میں اس مرحلے سے گزروں گا۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اگر ہم واقعاً اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والے ہیں، ماننے والے ہیں تو ہماری زندگی بھی اہلبیت علیہم السلام کے مطابق ہونا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق، اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی شرکت ،آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی،آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی حجت الاسلام علامہ سید تقی شاہ نقوی،علامہ رمضان توقیر ،علامہ افتخار نقوی ،علامہ شبیر حسن میثمی،علامہ افضل حیدری،علامہ شیخ میرزا علی سمیت ملک بھر سے اہم شخصیات اجلاس میں شریک ہیں
جامعہ الکوثر میں علماء و خطبا کے دوسرے نمائندہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب بھر سے 60 سے زائد علماء و خطبا نے شرکت کی۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوںکی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں نماز ِ جمعہ پر مسلسل حملے بد ترین سفاکیّت،طالبان کی رِٹ پر سوالیہ نشان ہیں۔ مظلوموں کے غم میں شامل نہ ہونا بھی سنگدلی اور غیر اسلامی رویہ ہے۔
افغان حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائےدہشت گردی میں ملوث اور ذمہ داری قبول کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام کی سربلندی اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے خاندان رسالت کے کردار اور قربانیوں کا احاطہ کرنا ممکن نہیں۔