زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























سکردو؛ رہبرِ شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، رہبرِ شہید کی شہادت نے عالمی استکبار کے فریب کو بے نقاب کیا، مقررین حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو بلتستان قرآن خوانی اور ایک باوقار و روح پرور مجلسِ ترحیم کا انعقاد،
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں حسن اتفاق ہے کہ پاکستان 27 رمضان المبارک کو قائم ہوا ، اسلامی تقویم کے لحاظ سے یوم پاکستان یعنی یوم آزادی 27رمضان المبارک ہے،آ ج کا دن ہمیں متوجہ کرتا ہے کہ ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی، فلاحی اورجمہوری ریاست بنانے کےلئے کردار ادا نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر کے اخراجات نہ ہوں اور اس کاکوئی روز گار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پو را کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے ،نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں (البتہ فطرہ دینے کےلئے ترجیح غریب ترین رشتہ دار یااپنے شہر والوں کو دی جائے )
وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل سے ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامو فوبیا کے تدارک اور فلسطین کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔
رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے افغانستان کے شہر کابل میں شیعہ ہزارہ کے تعلیمی مرکز سید الشھدا سکول پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ اب تک سید الشھداء سکول میں شہید ہونے والی طالبات کی تعداد بہتر سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 150 زخمی ہیں ظلم و بربریت کے اس واقعے نے سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد دلادی دشمن معصوم بچوں کا قتل عام کر کے باشعور قوم کی تشکیل کو روکنے کی سازش کر رہا ہے ایسے اندوہناک واقعات کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرنی چاہیے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ یوم القدس منانے کا مقصد مسلمانوں بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق اور ظالم جابر صیہونی ریاست کیخلاف آواز بلند کرنا ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطین میں نمازیوں اور افغانستان میں تعلیمی ادارے پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، عالمی اداروں کو متوجہ کرتے ہوئے ظلم کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کابل میں شیعہ ہزارہ کے تعلیمی مرکز سیدہ الشہداء پر خود کش حملےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہا کہ چالیس سے زائد معصوم طلباء کو کو لقمہ اجل بنا نے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔
لیاقت بلوچ نے جامع مسجد الاعلیٰ اچھرہ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں جوش و خروش کا جذبہ عالم اسلام کی بیداری کی علامت ہے۔ اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطینی عوام کا عزم ناقابل شکست ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے قبلہ اول مسجد اقصی پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔