زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























سکردو؛ رہبرِ شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، رہبرِ شہید کی شہادت نے عالمی استکبار کے فریب کو بے نقاب کیا، مقررین حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو بلتستان قرآن خوانی اور ایک باوقار و روح پرور مجلسِ ترحیم کا انعقاد،
مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام "قبلہ اول کی آزادی قریب ہے" کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ القدس کا دن بہت اہم ہے جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں ملتا تب تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہر چیز قرآن میں نازل کی ہے اور قیامت تک کے تمام امور کا اجمالی ذکر اوررہنمائی قرآن مجید سے ملتی ہے۔ جبکہ ان کی تفصیلات پیغمبر اکرم اوراہل بیت ااطہار نے بیان کردی ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 23رمضان المبارک شب قدرکے موقع پر کہا کہ شب قدر یا لیلة القدر مسلمانوں کے درمیان سال کی سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والی رات ہے۔ قرآن کریم میں مکمل ایک سورہ ”شب قدر“ کے بارے میں نازل ہوئی خدا وند کریم خود سورہ قدر کے اندر فرماتا ہے کہ ”وما ادرک مالیلة القدر“ تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی حکومت ہمارے عزاداروں کے ساتھ وحشیانہ طرز عمل پر اُتر آئی ہے ۔ ایسے لگتا ہے جیسے مودی کی حکومت نے ریاستی جبر پر کمر باندھ رکھی ہو ۔اختیارات کے ناجائز استعمال سے ہمیں دبایا نہیں جا سکتا ۔اگر حکومت اپنے غیر آئینی ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو وفاقی دارالحکومت میں ملک گیر عزاداران کنونشن منعقد کر کے مربوط حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔
شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے بانیان مجالس و جلوس و عزاداروں کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور میں شیعہ علماءکرام کے ساتھ میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس و جلوس کا انعقاد ایس او پیز کے مطابق ہوگا۔ اور ملک بھر میں مجالس و جلوس ایس او پیز کے مطابق منعقد ہوئے مگر انتظامیہ نے ایف آئی آرز کا غلط اندراج کیا ہم بانیان و عزاداروں کی گرفتاری اور تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیعہ عمائدین نے کہا کہ مرکزی آزادی بیت المقدس ریلی کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائیگی، جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء خطاب کرینگے۔
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت علیؑ نے عدل کی بالادستی اور اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کو بنیادی اہمیت دی، دین اسلام کی سربلندی، عدل و مساوات کا قیام اور انسانی اقدار کا تحفظ آپ کی زندگی کا نصب العین تھا، حکمران حضرت علیؑ کے فلسفے پر چلتے ہوئے فیصلے کریں اور ایثار و قربانی کے جذبے کو اختیار کریں۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا وصیت نامہ تقویٰ و پرہیزگاری اورقرآن سے تمسک کی بہترین تحریر ہے جو مولائے کائنات نے اپنے صاحبزادے امام حسن علیہ السلام کو شہادت سے پہلے ہدایت کی۔
پاکستان بھر میں امیرالمومنین حضرت امام علی (ع) کی شہادت کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور ماتمی جلوسوں اور مجالس میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومتی ایس او پیز پرمکمل پابندی کے ساتھ عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔