13ژوئن
امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

28آوریل
یکساں نصاب کے نام پر اسلامی شناخت ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، علامہ سبطین سبزواری

یکساں نصاب کے نام پر اسلامی شناخت ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ یکساں نصاب کے نام پر پاکستانی معاشرے کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکمران رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہل بیت اطہار سے عشق کو ختم کرنے کی سازش سے باز رہیں۔

28آوریل
مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ملک بھر میں اسرائیل مخالف بینرز آویزاں

مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ملک بھر میں اسرائیل مخالف بینرز آویزاں

پاکستان میں مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے سرگرم فلسطین فاؤنڈیشن نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ (جمعتہ الوداع) کے موقع پر صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کے فلسطین میں انسانیت سوز مظالم سے پاکستانی عوام کو آگاہ کرنےاور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں بینرز آویزاں کردیئے ہیں۔

28آوریل
شیخ الجامعہ ؒ کی شبانہ روز جد و جہد کے نتیجہ سے پنجاب میں علمی مراکز کا قیام عمل میں آیا، علامہ ساجد نقوی

شیخ الجامعہ ؒ کی شبانہ روز جد و جہد کے نتیجہ سے پنجاب میں علمی مراکز کا قیام عمل میں آیا، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس ؒ کی ۲۲ ویں برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شیخ الجامعہ اختر عباس نجفی اعلی اللہ مقامہ کی 22 ویں برسی کے موقع پر ان کی دینی ومذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی خاطر شیخ الجامع شخصیت و خدمات ‘ ‘ کے عنوان سے منعقدہ آن لائن سیمینار موزوں مناسب اور احسن اقدام ہے اور اس پروگرام کے منتظمین تحسین و قدردانی کے مستحق ہیں ۔

28آوریل
کورونا کی تیسری لہر، لاہور میں ہونیوالے اعتکاف کے اجتماعات منسوخ

کورونا کی تیسری لہر، لاہور میں ہونیوالے اعتکاف کے اجتماعات منسوخ

کورونا وبا کے پیش نظر ماہ رمضان کے آخری عشرے میں محدود پیمانے پر اعتکاف کیا جائے گا، اجتماعی اعتکاف کی بجائے مقامی مساجد میں چار سے پانچ افراد الگ الگ حجروں میں اعتکاف بیٹھ سکیں گے۔

28آوریل
امام حسن ؑ کے افکار و عمل سے سبق حاصل کرکے مسلمان انتشار و افتراق، جنگ و جدل اور قتل و غارت گری سے محفوظ رہ سکتے ہیں،علامہ ساجد نقوی

امام حسن ؑ کے افکار و عمل سے سبق حاصل کرکے مسلمان انتشار و افتراق، جنگ و جدل اور قتل و غارت گری سے محفوظ رہ سکتے ہیں،علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 15 رمضان یوم ولادت حضرت امام حسنؑ کے موقع پر کہا ہے کہ نواسہ رسول اکرم (ص) حضرت امام حسنؑ جوانان جنت کے سردار ہیں۔ آپؑ کے علم، حلم، جلالت اور کرامت میں عکس رسول اکرم (ص) واضح طور پر نظر آتا ہے۔ پیغمبر اکرم (ص) نے اپنی بیٹی کی خواہش پر امام حسن مجبتیٰؑ کو سرداری عنایت کی۔

27آوریل
نصاب سے اسلامی تعلیمات نکالنے کی سفارشات پر تشویش ہے، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

نصاب سے اسلامی تعلیمات نکالنے کی سفارشات پر تشویش ہے، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے نصاب تعلیم سے اسلامی مفاہیم و تعلیمات نکالنے کی ون مین کمیشن کی سفارشات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی طرف سے انہیں مسترد کرنے کو مستحسن اقدام قراردیا ہے۔

27آوریل
پاکستان میں مدارس کے بنانے والوں میں صف اول میں شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس کا نام ہے،مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی

پاکستان میں مدارس کے بنانے والوں میں صف اول میں شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس کا نام ہے،مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی

بزرگ عالم دین مفسر قرآن، سربراہ جامعہ الکوثر اسلام آباد حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کہاکہ اکستان میں مدارس کے بنانے والوں میں صف اول میں شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس کا نام ہے،مشکل حالات میں جامعۃ المنتظر شروع کیا۔سینکڑوں طلبا آپ کے شاگرد ہیں۔

27آوریل
امام حسنؑ نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

امام حسنؑ نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن مجتبیٰ علیہ سلام کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسن ع کا ہر عمل حکمت و دانش سے لبریز اور ہر قول اپنے اندر علم کے خزانے سمیٹے ہوئے تھا۔آپ سراپا حق و صداقت تھے۔

27آوریل
شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی نے قم ونجف کے مراجع کی تقلید کو رواج دیا، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی نے قم ونجف کے مراجع کی تقلید کو رواج دیا، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

انہوں نے کہاکہ شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس ؒ نے قم ونجف کے مراجع کی تقلید کو رواج دیا۔ آپ تمام علوم پر تسلط رکھتے تھے،چھٹی بالکل نہیں کرتے تھے۔فرمایا کرتے تھے طالب کا وقت ضایع کیا تو ہم سے باز پرس ہو گی۔ہرمحفل میں تربیت کرتے تھے۔آپ نے پندرہ سال کلیۃ القضاء میں تدریس کی۔