زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























سکردو؛ رہبرِ شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، رہبرِ شہید کی شہادت نے عالمی استکبار کے فریب کو بے نقاب کیا، مقررین حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو بلتستان قرآن خوانی اور ایک باوقار و روح پرور مجلسِ ترحیم کا انعقاد،
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے کوئٹہ سرینا ھوٹل میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشتگردی کی لہر ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے سیکورٹی فورسز کو زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے 83 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعر مشرق نے امت مسلمہ کو اغیار کی غلامی سے نجات ، نوجوانوں کو بلندی پروازی اور خدائے واحدکی اطاعت کا جو درس اپنے کلام کے زریعے دیا وہ تاقیامت کیلئےمشعل راہ ہے۔
مدیر حوزہ علمیہ امام المنتظر قم حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں درس اخلاق دیتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید اور فرمان معصوم یہ دوچیزیں ہمارا سرمایہ ہیں۔ بیان معصوم اور سیرت و کردار معصوم قرآن مجید کی تفسیر ہے، خواہ وہ نہج البلاغہ ہو، صحیفہ سجادیہ کی دعائیں ہوں،یا روایات اور زیارات کے مجموعے ہوں ۔اسی طرح احادیث کی کتب بھی تفسیر قرآن ہیں۔ انداز اور لہجے بدلتے رہتے ہیں کبھی زیارت کی شکل میں، کبھی دعاوں کی شکل میں، کبھی مکتوبات کی شکل میں اور کبھی خطبات کی شکل میں قرآن کی تفسیر سامنے آتی ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسب ہدایت جناب ناظم امتحانات کورونا کے پھیلاؤ اور چند دیگر وجوہات کی بناء پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے 22 مئی 2021 سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کیے جاتے ہیں.
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے 83 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کا عشق محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور درس خودی وہ آزمودہ نسخے ہیں جن کے ذریعے امت مسلمہ دنیا کی غلامی سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقبال کے فلسفہ خودی، پیغام اتحاد امت اور پیغام محبت رسول (ص) و آل ؑرسول ؑ مشعل راہ ہیں، افسوس !علامہ اقبال ؒنے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھاوہ آج تک شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکا ،ملک میں آئین کی حقیقی بالادستی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنا نا ہوگی، فلسفہ ءاقبال پر عمل ہوتا تو آج ملک میں امن وامان سمیت معاشرتی لحاظ سے حالات یکسر مختلف ہوتے ۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے مفکر اسلام حضرت علامہ اقبال کے یوم وفات کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ شاعر مشرق کے افکار و خیالات دراصل امت مسلمہ کے ہر دردمند انسان کی آواز تھے ۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے، اور اقوام متحدہ نے پاکستان کو 3 اداروں کی رکنیت دے دی ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک میں ہر سال آخری جمعہ کو اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی ؒ کے فرمان کے مطابق دنیا بھر میں یوم القدس منایا جاتا ہے۔ یوم القدس ایک ایسا تاریخی موقع ہے کہ جو نہ صرف فلسطینی مظلوم عوام سے مناسبت رکھتا ہے بلکہ دنیا کی تمام مظلوم اقوام کے حق کی بات کرتا ہے۔