زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























سکردو؛ رہبرِ شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، رہبرِ شہید کی شہادت نے عالمی استکبار کے فریب کو بے نقاب کیا، مقررین حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو بلتستان قرآن خوانی اور ایک باوقار و روح پرور مجلسِ ترحیم کا انعقاد،
حکومت نے مغربی ممالک میں جاری توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرارداد قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، قرارداد حکومت اور اپوزیشن کے تمام ارکان کے دستخطوں کے ساتھ کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعے کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا:اس وقت سکردو مسائلستان بنا ہوا ہے۔ بجلی، صحت ، روڈ اور پانی سمیت بہت سارے مسائل ہیں، لہذا میرا مشورہ یہ ہے تمام اضلاع کے ذمہ داروں اور نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ بلائی جائے اور حکومت سے مخصوص گرانٹ کا مطالبہ کیا جائے۔ جو مسائل فور ی حل طلب ہوں ان کا فوری اور جو طویل المیعاد ہوں ان کیلئے مستقل حل نکالا جائے۔ ان مسائل کو حل نہ کرنے کی صورت میں حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
جامعہ کراچی کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جواد ہاشمی نے کہا کہ عقیدہ توحید میں انحراف سے اخروی خسارے کے علاوہ انسان دنیوی خسارے سے بھی دوچار ہو جاتا ہے،قرآن مجید میں گزشتہ اقوام کی ناکامیوں کے اہم ترین اسباب کے بیان کے دوران اللہ نے بارہا ان کے اعتقادی انحرافات کا تذکرہ فرمایا ہے، کیونکہ انسانی طرز زندگی کا تعین عقیدے اور افکار کی بنیاد پر ہوتا ہے لہذا جب عقیدے میں بگاڑ اور خرابی پیدا ہو جائے تو عملی زندگی میں بھی خود بخود خرابی پیدا ہو جاتی ہے،لہذا یہ بات واضح ہے کہ قرآنی طرز زندگی کی بنیاد صحیح عقائد پر استوار ہے۔
قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ پابندی اور آزادی کو سلب کرنا مسئلہ کا حل نہیں، اصل مسئلہ رول آف لاءکا قیام ،قانون کی عملداری کو یقینی بنانا اور قانون کے منافی سرگرمیوں کو روکنا ہے اس میں بھی اگر حکمت عملی اور افہام و تفہیم کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں تو حالات مختلف ہوسکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے اہل مغرب مسلمانوں سے معافی مانگیں،نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف وہی معیار اپنایا جائے جو ہولوکاسٹ کے خلاف تبصرہ پر اپنایا جاتا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین جناب وحید پور کے مطابق لڑکیوں کی بلوغت کا تعلق صرف عمر سے ہے؛ یعنی: عمر کے سوا ان کی بلوغت کی کوئی نشانی نہیں پائی جاتی اور عمر کی حد بھی قمری تاریخ کے مطابق 9 سال پورے ہونا ہے اس میں شمسی تاریخ کاکوئی عمل دخل نہیں ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی ضلعی صدر ہما اسماعیل نے کہا کہ اللہ تعالی نے سیدہ کائنات سیدہ فاطمہ الزہرا کو کائنات انسانی میں ایک عظیم شرف سے نوازا ہے۔ آپ شہزادی کونین ہیں، آپ بتول زہرا، شرم وحیا، عفت وپاکدامنی، خداخوفی و خدا ترسی، تقوی و طہارت، زہد وورع، اخلاق و کردار، پردہ و حجاب، طاعت و بندگی، اتباع و رضا الہی کا پیکر جمیل تھیں۔
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ جو شخص ماہ صیام میں مریض ہو اور آئندہ رمضان تک روزہ نہ رکھ سکتا ہووہ اپنے ایک دن کے روزہ کے بدلے فدیہ ادا کر ئے گاجو فی یوم750گرام گندم یا جویا کھانا مستحق کو دے گا فدیہ کی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی ۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ابدیّت اور سرمدیّت فقط اللہ کے لئے ہے،باقی سب کو فنا ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے ماہ رمضان میں اللہ ہما را میزبان ہے۔مہمان کو ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جو میزبان کو ناپسند ہو۔اُمّتِ مرحومہ خوش قسمت ہے کہ ماہِ مبارک نصیب ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کو اپنا نام دیا ہے۔