صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اللہ کے کرم اوربروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں، رمضان المبارک کے آخری چند دن اورعید سادگی اوراحتیاط سے منائیے۔
اب اسرائیل دنیا کے مستکبرین کے لیے جائے امان نہیں رہا ہے اور یہ بات بھی انتہائی افسوسناک ہے کہ عالم اسلام نے فلسطینی عوام کا ساتھ دینے میں لیت و لعل سے کام لیا بلکہ بعض عرب ریاستیں آج بھی اسرائیل کی ہمنوائی کر رہی ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ مسلمانوں میں نا اتفاقی کی وجہ سے فلسطین و کشمیر کے دیرینہ مسائل حل نہیں کئے جاسکے۔ فلسطین پر طویل عرصہ مسلمانوں کا قبضہ رہا۔جب تک وحدت رہی ، اللہ پر بھروسہ رہا،مسلمان مضبوط رہے۔ اسرائیل کے بیت المقدس پر قبضہ کے بعد مراکش میں مسلمان حکمرانوں کے اجلاس میںبیت المقدس آزاد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ طاقتیں جو کل تک پوری دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھ رہی تھیں آج اقتصادی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔ اخلاقی تنزلی کے شکار مغربی معاشرے نے خاندانی نظام کو بربادکرکے رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہی وہ حق و صداقت کا دین ہے جس کا طرز زندگی ہر اعتبار سے مثالی اور قابل تقلید ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کسی صورت میں نہیں چھوڑ سکتے، اس مشکل صورتحال میں ظالموں کے شکنجے میں پھنسے مظلوموں کی حمایت اپنا شرعی وظیفہ سمجھ کر انجام دیں، اسرائیل کی مخالفت پاکستانیوں کی بنیادی آئیڈیالوجی ہے کیونکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے ہم قبول نہیں کرتے ہیں۔
آج جمعۃ الوداع کو بعد از نماز ظہرین مدرسہ رہبر معظم پاراچنار سے یوم القدس کا عظیم الشان جلوس برآمد ہوا، شرکاء نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف جلے حروف سے لکھے بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔ تحریک حسینی کے زیر اہتمام اس ریلی میں ایس او پیز کی رعایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہر فرد کو ماسک فراہم کیا گیا۔
جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ نے کہا کہ قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے۔عالم اسلام کو اپنے مقدسات کی حفاظت کو مقدم رکھنا چاہیے۔اس وقت عالم اسلام استعماری قوتوں کے نشانے پر ہے۔یہود و نصاری کے مفادات اور اہداف مشترک ہیں۔تاریخ کے اس نازک دور میں مسلمان حکمرانوں کو اعلی بصیرت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کا ناپاک وجود کرہ ارض پر موجود ہے تب تک دنیا پر تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھنے والی اس غاصب ریاست پر تباہی کے بادل منڈلانے شروع ہو گئے ہیں۔مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی ہماری نئی نسل خود اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینیئر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے تحت منعقدہ "آن لائن القدس کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور القدس کا مسئلہ عربوں کا معاملہ نہیں یہ اسلام کا معاملہ ہے۔ یہ زمین ارض مقدس ہے، یہ زمین ابراہیمی ہے، جو نہ صرف عربوں کی ہے ، بلکہ اس زمین پر ہر اس مسلمان کا حق ہے جو حضرت ابراہیم اور قبلہ اول پر ایمان رکھتا ہے۔