لاہور ہائیکورٹ

21مارس
لاہور ہائیکورٹ کا قرآن نہ پڑھانے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا قرآن نہ پڑھانے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم

جسٹس شاہد وحید نے سیکرٹری سکولز سے کہا آپ آج ہی الرٹ جاری کریں کہ جہاں قران پاک کی تعلیم نہیں دی جا رہی، والدین شکایت کر سکتے ہیں۔ قرآن پاک کی تعلیم نہ دینے والے سکولوں اور اُنکے اساتذہ کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ دیں۔

06نوامبر
آن لائن غیر مصدقہ مذہبی مواد نہ ہٹانے کا معاملہ، وزیراعلیٰ ہائیکورٹ طلب

آن لائن غیر مصدقہ مذہبی مواد نہ ہٹانے کا معاملہ، وزیراعلیٰ ہائیکورٹ طلب

دورانِ سماعت جسٹس شجاعت علی خان نے کہا عدالت کو کسی رپورٹ کی ضرورت نہیں، عدالتی حکم پر عمل چاہیے، کیوں نہ وزیراعلیٰ کو بلالیں، ان سے پوچھتے ہیں کہ چیف ایگزیکٹو کا اس بارے میں کیا موقف ہے، اگر وہ اس بارے میں کچھ نہیں کرنا چاہتے تو درخواست واپس لے لی جائے۔ عدالت نے لا افسر کو کہا کہ وہ چیف منسٹر کو پیر کے روز بلا لیں۔

27می
سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے، لاہور ہائیکورٹ کا ذمہ داروں کے تعین کا حکم

سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے، لاہور ہائیکورٹ کا ذمہ داروں کے تعین کا حکم

چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر سرکار مدعی ہونے کے باوجود نوٹس نہیں لیتی تو عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت اس ایشو پر فیصلہ دے گی۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ بیرون ملک اپ لوڈ ہونیوالا مواد اگر پاکستان میں جرم ہو تو اس جرم کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی۔ یا تو اس ویب سائیٹ کو بلاک کر دیا جائے یا ذمہ داروں  کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔