صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک روز میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی سب سے کم تعداد ہے۔
علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ شعبہ جوان نے روز ولادت باسعات شبیہ پیغمبر شہزادہ علی اکبر ؑ کی مناسبت سے 27 مارچ کو ’یوم جوان‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ بین الاقوامی صیہونی مسخرہ کہتا ہے کہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔ پہلی بات یہ کہ اگر ہم نے ارادہ کر لیا ہوتا تو ان کے بڑے بھی ہمیں روک نہ پاتے۔ دوسرے یہ کہ ہم ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش میں نہیں ہیں۔ اسلام کے اصولوں اور تعلیمات کی رو سے جو ہتھیار عام انسانوں کے قتل عام کی وجہ بنے، ممنوع ہے۔ مگر امریکہ نے ایٹم بم استعمال کرکے 2 لاکھ 20 ہزار لوگوں کا قتل عام کیا۔
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ قیادت نے تشیع کو ایک اور کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اور الحمد للہ اسلام دشمن شیطانی یزیدی قوتوں کو شکست ہوئی ہے ۔
وَ قَالَ امیر المؤمنین علی علیہ السلام : اعْجَبُوا لِهَذَا الْإِنْسَانِ، يَنْظُرُ بِشَحْمٍ وَ يَتَكَلَّمُ بِلَحْمٍ وَ يَسْمَعُ بِعَظْمٍ وَ يَتَنَفَّسُ مِنْ خَرْمٍ. امیر المومنین علی علیہ السلام نے فرمایا: ’’تعجب کرو انسان پر جو چربی سے دیکھتا ہے، اور گوشت (کے لوتھڑے) سے بولتا ہے اور ہڈی سے سنتا ہے، اور سوراخ سے سانس لیتا ہے۔‘‘
سیکرٹری جنرل حنا تقوی صاحبہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی ذات گرامی پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا اخلاق و کردار میں اپنی والدہ ماجدہ حضرت خدیجۃ الکبری سلام اللہ علیھا کی صفات عالیہ کا واضح نمونہ ہیں ان کا کہنا تھا آپ سلام اللہ علیھا اعلی فکری افکار، نیکی اور دینداری میں اپنی والدہ کی وارثہ اور ملکوتی صفات و اخلاق میں اپنے والد گرامی رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانشین تھیں۔
یووال ڈیسکین نے کہا کہ یہ ساری صورتحال دیکھ کر بہت آسانی سے اسرائیل کے تاریک مستقبل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اور اس کیلئے تجزیہ کار ہونا ضروری نہیں۔ اسرائیل کو درپیش شدید چیلنجز میں سے ایک اس ملک میں موجود شدید سیاسی بحران ہے جس کے باعث اب تک کئی بار الیکشن منعقد ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں کوئی بھی سیاسی جماعت بھاری اکثریت حاصل کر کے ایک مضبوط حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہی ہے۔ اب تک کینسٹ کئی بار تحلیل کی جا چکی ہے اور متعدد مڈٹرم الیکشن منعقد ہو چکے ہیں۔ چوتھے مڈٹرم الیکشن 23 مارچ 2021ء کو منعقد ہونے ہیں۔ یہ شدید سیاسی بحران اب دھیرے دھیرے سکیورٹی بحران میں بھی تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔
آستانہ علوی کے قرآنی نمایندے حسن العامری کا کہنا ہے: آستانہ علوی کے ثقافتی پروگراموں کے حوالے سے منعقدہ اس سیمینار میں رسمی طور پر مختلف مراکز کو شرکت کی دعوت جاری کی گیی ۔
انہوں نے ان واقعات کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے باوجود لوگ یہاں پر امن طریقے سے رہیں گے۔ بوسنیا کے اسلامی ادارے نے مسجد پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔