مولانا سید سلیمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
























جشن مولود کعبہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے حسینی امام بارگاہ کھوکھر گوٹھ ضلع لاڑکانہ میں جشن مولود کعبہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ مومنین سے ملاقات اور پھر جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیرالمومنین علی المرتضی علیہ السلام کی ذات گرامی عالم انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے۔
آپ نے خود فرمایا:ھلک فی رجلان محب غال ومبغض قال۔یعنی دوگروہوں کی ہلاکت کی نشاندہی کی۔ایک وی حو محبت میں غلو تودشمنی میں عداوت کے مرحلے میں پہنچ جائیں۔
انہوں نے کہا حضرت علی علیہ السلام کا طرز زندگی عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے جو قوتیں ان کی حقیقی پیروکار ہیں عالمی استکباری قوتیں ان سے ہر وقت خائف رہتی ہیں۔
امام کاظم (ع) کالج کے پرنسپل غنی الخاقانی نے العمید سنٹر کی علمی، ثقافتی ، تحقیقی اور معاشرتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر العمید سنٹرعلم و تحقیق کے لئے ایک متبادل اور بہترین انتخاب بن چکا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین، ناصر رفیعی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ متعدد آیتوں میں حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان ہوئے ہیں ، کہا کہ سوہ رعد کی آیت نمبر 43 میں آیا ہے کہ " اور جو لوگ کفر اختیار کرتے ہیں وہ کہتے ہیں تم اللہ کے رسول نہیں ہو ، کہہ دو خدا اور جس کے پاس کتاب کا علم ہے اس کی گواہی میرے اور تمہارے درمیان کافی ہے ۔ " یہاں پر علم رکھنے والے سے مراد حضرت علی اور اہل بیت پیغمبر علیہم السلام ہیں ۔
مولود کعبہ، جانشین پیغمبر، فاتح خیبر و خندق، مولائے متقیان، مولی الموحدین، مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطاب علیہ الصلواۃ و السلام کی ولادت باسعادت کے دن کو اسلامی جمہوریہ ایران میں "والد یا پدر" کے دن کے طور پر شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔ اس روز بچے اپنے والد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہیں، تحفے اور تحائف دیتے ہیں اور انکی انتھک محنت کی قدردانی کرتے ہیں۔
ایرانی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے پیرانشہر میں دہشتگردی کی ایک کارروائی ناکام بنا دی گئی جس کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین علی جانی نے ولادت امیر المومین حضرت امام علی کے موقع پر لاہور مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کے دوران امام علی کے اسوہ حسنہ کو کامل مصداق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کیلئے درس کی حیثیت رکھتی ہے۔
شاید تاریخ اسلام کی شخصیتوں میں مظلوم ترین شخصیت آپ کی ذات ہے قدرت اور مظلومیت آپس میں دو متضادصفات ہیں جو جمع نہیں ہوتیں،عموماً طاقتور مظلوم نہیں مگر امیر المومنین علیہ السلام قوت وطاقت کے مالک ہو کر بھی مظلوم واقع ہوئے ہیں۔