وفاق

09ژانویه
پابندیاں نہ ہٹیں تو عالمی معائنہ کاروں کو نکال باہر کریں گے، ایران کا انتباہ

پابندیاں نہ ہٹیں تو عالمی معائنہ کاروں کو نکال باہر کریں گے، ایران کا انتباہ

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی پریزائڈنگ کمیٹی کے سربراہ احمد امیر آبادی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر اکیس فروری دوہزار اکیس تک ایران کے مالیاتی، بینکاری اور تیل کے شعبے پر ‏عائد ظالمانہ امریکی پابندیاں ختم نہ کی گئیں تو تہران ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کو ملک سے باہر نکال دے گا۔

09ژانویه
ہزارہ قوم نے بیک وقت 100 جنازے اُٹھا کر بھی اسلحہ اٹھایا اور نہ ہی کسی ذاتی اور سرکاری املاک کو ذرہ بھر نقصان پہنچایا ہے، سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

ہزارہ قوم نے بیک وقت 100 جنازے اُٹھا کر بھی اسلحہ اٹھایا اور نہ ہی کسی ذاتی اور سرکاری املاک کو ذرہ بھر نقصان پہنچایا ہے، سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

علامہ محمد افضل حیدری نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہزارہ شہداء کے ورثاء کو بلیک میلر قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور ان کے منصب کے منافی ہے، عمران خان کا اپنے سیاسی مخالفین اور حکومتی نا اہلی کے متاثرین غم زدگان کیلئے ایک جیسے الفاظ استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

09ژانویه
وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزرا علی زیدی، زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، بلوچستان کے وزیراعظم جام کمال خان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی اور ان سے کامیاب مذاکرات کیے۔

09ژانویه
ایرانی ممتاز عالم دین آیت اللہ محسن فقیہی کا سانحہ مچھ پاکستان پر اظہار تعزیت

ایرانی ممتاز عالم دین آیت اللہ محسن فقیہی کا سانحہ مچھ پاکستان پر اظہار تعزیت

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پاکستان میں،خاندان عصمت و طہارت کے 11عقیدت مندوں اور پیروکاروں کی تکفیری گمراہ کن گروہوں کے ہاتھوں شہادت نے ایک بار پھر شیعیان و دوستان اہل بیت علیہم السلام کے خلاف دہشت گرد داعش اور صہیونی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو برملا کردیا۔

09ژانویه
سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے کان کنوں کی تدفین کردی گئی+تصاویر

سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے کان کنوں کی تدفین کردی گئی+تصاویر

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ شبیر میثمی، علامہ جمعہ اسدی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری، وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور دیگر صوبائی وزرا نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

09ژانویه
خانوادہ شہدا کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا

خانوادہ شہدا کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا

خانوادہ شہداء نے اعلان کیا کہ ہمارے تمام مطالبات منظور کرلئے گئے ہیں،ملت جعفریہ سے اپیل ہے کہ پاکستان بھر میں دھرنے ختم کردیں۔

08ژانویه
وزیراعظم کا بلآخر کوئٹہ جانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا بلآخر کوئٹہ جانے کا فیصلہ

شدید تنقید کے بعد بلآخر وزیراعظم نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا آج رات یا اعلی الصبح کوئٹہ جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قریبی رفقا نے وزیراعظم کو جانے کے لیے مجبور کیا۔

08ژانویه
امریکہ کی جانب سے حشد الشعبی کے سربراہ پر پابندی عائد

امریکہ کی جانب سے حشد الشعبی کے سربراہ پر پابندی عائد

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کر کے عراقی رضاکار فورس کے سربراہ پر پابندی عائد کرنے کی خبر دی ہے۔

08ژانویه
لاہور، سانحہ مچھ کیخلاف لاہور کے تمام داخلی دروازے بند، دھرنے وسیع ہو گئے

لاہور، سانحہ مچھ کیخلاف لاہور کے تمام داخلی دروازے بند، دھرنے وسیع ہو گئے

وزیراعظم عمران خان کے بیان کہ وہ بلیک میل نہیں ہوں گے، دھرنے والے پہلے لاشوں کی تدفین کریں وہ پھر کوئٹہ جائیں گے، کے بعد لوگ مشتعل ہو گئے ہیں اور لاہور کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور میں جی ٹی روڈ پر امامیہ کالونی کے مقام پر شہریوں نے ریلوے پھاٹک بند کر دیا ہے اور جبکہ فیروز پور روڈ پر چونگی امر سدھو کے قریب بیجنگ فلائی اوور چوک میں سڑک پر دھرنا دیدیا گیا ہے۔