انتقال

22آوریل
آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ اور مولانا سید فیاض حسین نقوی مرحوم کی زوجہ لاہور میں انتقال کر گئیں ہیں۔

16آوریل
علامہ محمد عون نقوی مرحوم کی رحلت،علامہ راجہ ناصرعباس و ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

علامہ محمد عون نقوی مرحوم کی رحلت،علامہ راجہ ناصرعباس و ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وصوبائی قائدین نے علامہ محمد عون نقوی کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک کےممتاز عالم دین ، خطیب اہل بیتؑ اور داعی وحدت علامہ محمد عون نقوی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ان کی رحلت مکتب تشیع پاکستان کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

06آوریل
المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ کا علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات پر تعزیتی پیغام

المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ کا علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات پر تعزیتی پیغام

المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدرسہ جعفریہ کراچی کے مدیر اور مخلص و عالم پرور مربی حجۃ الاسلام شیخ نوروز علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کے انتقال پرملال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ آپ انتہائی متواضع اور اخلاق حسنہ سے آراستہ عالم دین تھے جن کی بابرکت زندگی مکتب اہل بیت علیہم السلام کے شاگردوں کو پروان چڑھانے میں گزر گئی۔

06آوریل
علامہ شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال پر علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا تعزیتی پیغام

علامہ شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال پر علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا تعزیتی پیغام

علماء کی زندگی سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ دین اور دین داروں سے محبت کی جائے۔ مرحوم ہمیشہ ایسے سایہ دار شجر کی مانند رہے جس کی گھنی چھاؤں میں ہر شخص راحت وسکون پاتا تھا۔ آج دنیا کے مختلف مقامات پر ان کے شاگرد خدمات سر انجام دے رہے ہیں، یقیناً یہی وہ علمی بہار ہے جس کی ہم سب کو ضرورت ہے۔مرحوم کی شخصیت ایسی دل نواز، حیات افروز اور ایسی باغ وبہار تھی جن کی تمام خصوصیات کو ایک مختصر تحریر میں سمونا مشکل ہے۔

03آوریل
علامہ نوروز علی نجفی کے رحلت سے بہت بڑا خلا واقع ہوا ہے، حجۃ الاسلام کرم علی حیدری

علامہ نوروز علی نجفی کے رحلت سے بہت بڑا خلا واقع ہوا ہے، حجۃ الاسلام کرم علی حیدری

انکا مزید کہنا تھا کہ استاذ الاساتذہ حضرت حجۃالاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی اعلی اللہ مقامہ جبکہ عرصۂ دراز سے علیل تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنی جان کی پرواہ نہیں کی بلکہ ہر وقت وہ تعلیم و تربیت کو عام کرنے میں مصروف عمل رہے.

03آوریل
علامہ شیخ نوروز نجفی ایک مقتدر شخصیت ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج ، متواضع اور ملنسار انسان تھے، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

علامہ شیخ نوروز نجفی ایک مقتدر شخصیت ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج ، متواضع اور ملنسار انسان تھے، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی صاحب جید عالم دین اور ایک مقتدر شخصیت ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج ، متواضع اور ملنسار انسان تھے۔

03آوریل
بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی انتقال کرگئے

بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی انتقال کرگئے

پاکستان کے مایہ ناز عالم دین اور مدرسہ جعفریہ کراچی کے پرنسپل حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ نوروز علی نجفی طویل علالت کے بعد آج بعدنمازفجر انتقال گئے ہیں. 

28مارس
مولانا سید ارشد حسین جعفری انتقال کر گئے

مولانا سید ارشد حسین جعفری انتقال کر گئے

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سابقہ مدرس اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے چیف اکاؤنٹنٹ حجۃ الاسلام مولانا سید ارشد حسین جعفری انتقال کر گئے ہیں.

15مارس
آیت اللہ مرعشی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ حرم حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام میں سپردخاک+ تصاویر/ حالات زندگی

آیت اللہ مرعشی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ حرم حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام میں سپردخاک+ تصاویر/ حالات زندگی

کربلا میں تشییع کے بعد حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز عالم دین مرحوم آیت اللہ مرعشی کو حرم مطہر حضرت امیر المومنین (علیہ السلام) کے صحن اور آیت اللہ خوئی کی قبر کے جوار میں سپرد خاک کیا گیا.