جامع مسجد کشمیریاں لاہور

12مارس
ہم نے دین کو فقط کہانیوں تک محدود کررکھا ہے، علامہ سید جواد الموسوی

ہم نے دین کو فقط کہانیوں تک محدود کررکھا ہے، علامہ سید جواد الموسوی

علامہ سید جواد موسوی نے کہا کہ ہم ہمیشہ سہولت کی تلاش میں ہوتے ہیں بہتر سے بہتر چوائس کی تلاش میں ہوتے ہیں جدیدٹیکنالوجی سے مزین ہونا چاہتے ہیں علم کی طلب بھی ایسا ہی ہے ہم ایسے شخص سے علم لینا چاہتے ہیں جو مکمل تمام علوم پر عبور رکھتا ہو اور جامع صفات کا حامل ہوہمارے آئمہؑ کبھی بھی گمان نہیں کرتے قیاس نہیں کرتے بلکہ ہر چیر کویقینی طور پر بیان کرتے ہیں پیغمبر(ص) فرماتے ہیں اگر غور کریں یہ تمام ہستی کتاب ہے

05مارس
ہر چیز میں پاکیزگی کے ساتھ اعتدال بھی ضروری ہے/ ہمارے اعمال ہی جنت اور جہنم کو ہمارے لئے بنارہے ہوتے ہیں، علامہ سید جواد موسوی

ہر چیز میں پاکیزگی کے ساتھ اعتدال بھی ضروری ہے/ ہمارے اعمال ہی جنت اور جہنم کو ہمارے لئے بنارہے ہوتے ہیں، علامہ سید جواد موسوی

حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد الموسوی نے جامع مسجد کشمیریاں لاہور میں خطبہ روز جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی سوال ایسا نہیں جس کا جواب امام وقت نہ جانتے ہوں، کہتے ہیں دنیا کی کوئی زبان ایسی نہیں ہوگی جو امام نہ جانتے ہوں امام نہ فقط اس زبان کو جانتے ہیں بلکہ اس کےبولنے والوں سے بھی بہتر لہجےمیں بولنا جانتے ہیں یہ پروردگار کی تائید ہے پھر فرمایا حق اور باطل کی جنگ میں امام وقت ہمیشہ سب سے آگے ہوگا کبھی امام پیچھے نہیں ہوگا۔

29ژانویه
ہم اپنے ان اہل سنت برادران سے بھی محبت کرتے ہیں جو آئمہؑ سے محبت کرتےہیں،حجۃ الاسلام سید احمد الموسوی

ہم اپنے ان اہل سنت برادران سے بھی محبت کرتے ہیں جو آئمہؑ سے محبت کرتےہیں،حجۃ الاسلام سید احمد الموسوی

حجۃ الاسلام سید احمد الموسوی نے جامع مسجد کشمیریاں لاہور میں خطبہ روز جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناصبیوں سے ہم محبت نہیں کرتے ہیں لیکن ہم اپنے ان اہل سنت برادران سے محبت کرتے ہیں جو آئمہ سے محبت کرتےہیں.

01ژانویه
آج کے یزید کے سامنے اگر کوئی ڈٹا ہے تو رہبر معظم کے پیروکار کھڑے ہیں،علامہ سید رضی الموسوی

آج کے یزید کے سامنے اگر کوئی ڈٹا ہے تو رہبر معظم کے پیروکار کھڑے ہیں،علامہ سید رضی الموسوی

انہوں نے حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات حاضرہ آپ کے سامنے ہیں امیر المومنین نے وصیت کیا تھا کہ ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دینااور ظالم کے مقابل کھڑے رہناآج مولا کے جملے کی صحیح عکاسی کوئی کررہا ہے تووہ ایران ہے آج ظالم کے سامنے کوئی حقیقی معنوں میں ڈٹا ہوا ہے تووہ ایران ہے سید حسن نصراللہ اس جملے کی مصداق بن کر اسرائیل و امریکہ کے سامنے سینہ سپر ہے آج کے یزید کے سنے اگر کوئی ڈٹا ہے تو رہبر معظم کے پیروکار کھڑے ہیں۔

18دسامبر
امریکہ عالم انسانیت کا دشمن ہے/تمام اعمال کی قبولیت کا دارومدار نماز ہے، علامہ سید رضی الموسوی

امریکہ عالم انسانیت کا دشمن ہے/تمام اعمال کی قبولیت کا دارومدار نماز ہے، علامہ سید رضی الموسوی

حوزہ ٹائمز| انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی اسوقت دوسروں کی بالخصوص مسلمانوں کی بربادی ہے کسی بھی طاقت کا اگر امریکہ کواپنے مقابل کھڑا ہونے کازرہ بھر بھی شبہ ہوامریکہ اسے ختم کردیتا ہے آپ امریکہ کی علم دشمنی دیکھیں کہ علم کا مرکز جامعہ المصطفی العالمیہ پر پابندی لگادیا جہاں سے علم آل محمدکا نور پھیل رہا ہے جہاں نوجوانوں کو پی ایچ ڈی کروایا جاتا ہے جہاں لوگوں کو دین سے آشنا کروایا جاتا ہے یہ بھی امریکہ کا ایک خوف ہے آل محمد سے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

04دسامبر
ایران کے پیچھے امام زمان (عج) موجود ہیں، علامہ سید رضی موسوی

ایران کے پیچھے امام زمان (عج) موجود ہیں، علامہ سید رضی موسوی

حوزہ ٹائمز|انہوں نے عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام عراق یمن سب کو تباہ کردیا گیا آج سمجھ آرہی ہے گریٹر اسرائیل کا قیام کیوں وجود میں آرہا ہے سعودی عرب میں ایک نیا شہر بنایا جارہا ہے نیون سٹی کے نام سے یہ قلب اسلام کے وسط میں بن رہا ہے ایک ایران ہے جو چیخ چیخ کر اعلان کررہا ہے باقی کسی ملک کو پروا نہیں ہے.