حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی

12ژانویه
تفسیر سورہ حجرات – درس 4 – دوسری آیت

تفسیر سورہ حجرات – درس 4 – دوسری آیت

تمام اعمال خیر کی نابودی کا باعث: آیہ کے آخر میں اللہ تعالیٰ بتا رہا ہے کہ بسا اوقات تمھیں معلوم بھی نہیں ہوتا اور تمھارے اعمال تباہ ہو جاتے ہیں۔ خود عمل کی حفاظت عمل کرنے سے اہم ہے۔ ہمارے اعمال بسا اوقات تو آغاز سے ہی تباہ ہوتے ہیں کیونکہ یا تو ان کے اندر ریاء ہوتی ہے یا دکھاوا ہوتا ہے۔ اور بسا اوقات یہ ہوتا ہے کہ پہلے تو سب ٹھیک ہوتا ہے لیکن پھر انسان خودپسندی اور غرور کا شکار ہو جاتا ہے اور پھر وہ عمل درمیان میں ہی نابود ہو جاتا ہے۔

09ژانویه
تفسیر سورہ حجرات – درس 3 – پہلی آیت

تفسیر سورہ حجرات – درس 3 – پہلی آیت

یا ہم دیکھتے ہیں کہ ایک شخص امام معصوم ؑ کی خدمت میں پیش ہوا تو امامؑ نے اسے ایک دعا تعلیم فرمائی جو لا الہ الا اللہ سے شروع ہوتی ہے اور یوحی و یموت پہ ختم ہوتی ہے اس نے کہا کہ اگر اس طرح پڑھوں کہ ویموت و یوحی۔ مولاؑ نے کہا کہ تو بھی ٹھیک کہہ رہا ہے لیکن اس طرح پڑھ جس طرح میں کہہ رہا ہوں۔

03ژانویه
سلسلہ تفسیر سورہ حجرات – درس 2

سلسلہ تفسیر سورہ حجرات – درس 2

سورہ کی تلاوت کے فوائد اور خاصیتیں: بہت ساری روایات ہیں۔ اور سب سے پہلے امام جعفر صادقؑ کا فرمان ہے کہ: ” جو بھی سورہ الحجرات کو ہر رات یا ہر دن اس کی تلاوت کرے وہ ان لوگوں میں سے شمار ہوگا کہ جنہوں نے رسولؐ اللہ کی زیارت کی”۔

01ژانویه
سلسلہ دروس تفسیر سورہ حجرات – درس 1

سلسلہ دروس تفسیر سورہ حجرات – درس 1

سورہ حجرات، سورہ مجادلہ کے بعد نازل ہوئی اور اس میں تقریباً اٹھارہ (18) آیات ہیں 343 کلمات، اور 1496 حروف ہیں۔اور سوائے آیت نمبر 13 کے جو مکہ میں نازل ہوئی اس کے علاوہ باقی تمام آیات مدنی ہیں۔

21دسامبر
عقائد توحید درس 19

عقائد توحید درس 19

توحید عملی کا معنی ، عبادت ایک بڑا جلوہ توحید عملی،عبادت کا معنی و مفہوم ،کونسا خضوع عبادت ہے؟

25نوامبر
سلسلہ دروس انتظار درس 18

سلسلہ دروس انتظار درس 18

ہمارا وظیفہ یہ ہے کہ ان کے ظہور کی تیاری کریں اور مولا کا سچا پیروکار بنیں اور اپنی تربیت کریں۔ ظہور میں تاخیر کی وجہ یہی ہے کہ ہم اپنے اصلی وظائف کو انجام نہیں دے رہے

20نوامبر
عقائد توحید درس17

عقائد توحید درس17

تکوین سے مراد: یہ شب و روز کا منظم نظام جو کائنات میں چل رہا ہے اور موسموں کا نظام ، عالم رنگ و بو میں جو بھی حرکات و سکنات ہو رہی ہیں حتی کہ جو ہمارے جسم کے اندر نظام چل رہا ہے ان تمام نظاموں کا تنہا ترین حاکم اور جو رب ہے وہ پروردگار کریم ہے۔

15نوامبر
سلسلہ دروس انتظار درس 17

سلسلہ دروس انتظار درس 17

موضوع: انتظار کے ثمرات ، منتظر بابصیرت ہے ، بصیرت کیا ہے کیسے حاصل ہوگی ، امام سجاد ع کی نگاہ میں غیبت کے بابصیرت منتظرین کا مقام ،امام صادق ع کی بشارت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فضیلت بیان کرنا

08نوامبر
عقائد توحید درس16

عقائد توحید درس16

توحید افعالی, اللہ کی ربوبیت کی اقسام ، ربوبیت تکوینی اور ربوبیت تشریعی۔