حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی

07می
فلسطین اور قدس کا مسئلہ عربوں کا معاملہ نہیں یہ اسلام کا معاملہ ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی

فلسطین اور قدس کا مسئلہ عربوں کا معاملہ نہیں یہ اسلام کا معاملہ ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینیئر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے تحت منعقدہ "آن لائن القدس کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور القدس کا مسئلہ عربوں کا معاملہ نہیں یہ اسلام کا معاملہ ہے۔ یہ زمین ارض مقدس ہے، یہ زمین ابراہیمی ہے، جو نہ صرف عربوں کی ہے ، بلکہ اس زمین پر ہر اس مسلمان کا حق ہے جو حضرت ابراہیم اور قبلہ اول پر ایمان رکھتا ہے۔

27آوریل
نصاب سے اسلامی تعلیمات نکالنے کی سفارشات پر تشویش ہے، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

نصاب سے اسلامی تعلیمات نکالنے کی سفارشات پر تشویش ہے، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے نصاب تعلیم سے اسلامی مفاہیم و تعلیمات نکالنے کی ون مین کمیشن کی سفارشات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی طرف سے انہیں مسترد کرنے کو مستحسن اقدام قراردیا ہے۔

22آوریل
علامہ اقبال کی شاعری نے بیداری امت میں جو کردار ادا کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

علامہ اقبال کی شاعری نے بیداری امت میں جو کردار ادا کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے 83 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعر مشرق نے امت مسلمہ کو اغیار کی غلامی سے نجات ، نوجوانوں کو بلندی پروازی اور خدائے واحدکی اطاعت کا جو درس اپنے کلام کے زریعے دیا وہ تاقیامت کیلئےمشعل راہ ہے۔