26

علامہ اقبال کی شاعری نے بیداری امت میں جو کردار ادا کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

  • News cod : 15949
  • 22 آوریل 2021 - 2:27
علامہ اقبال کی شاعری نے بیداری امت میں جو کردار ادا کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے 83 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعر مشرق نے امت مسلمہ کو اغیار کی غلامی سے نجات ، نوجوانوں کو بلندی پروازی اور خدائے واحدکی اطاعت کا جو درس اپنے کلام کے زریعے دیا وہ تاقیامت کیلئےمشعل راہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے 83 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعر مشرق نے امت مسلمہ کو اغیار کی غلامی سے نجات ، نوجوانوں کو بلندی پروازی اور خدائے واحدکی اطاعت کا جو درس اپنے کلام کے زریعے دیا وہ تاقیامت کیلئےمشعل راہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کا فکر و فلسفہ نا فقط برصغیر بلکہ دیگر اقوام کیلئے بھی رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، دورحاضر کاتقاضا ہے کہ ہم ان کی انقلابی وفکری شاعری کی ترویج اور اس پرعمل کرنے کی سعی کریں اپنے اندر خودی پیدا کریں جوکہ ہماری قومی غیرت و حمیت کی ترجمانی کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اس قوم کے محسن ہیں ان کے افکار تعلیمات ہمارے لئے رہنما اصول کا درجہ رکھتے ہیں۔ حکیم الامت کے یوم وفات پر ان سے عہد کرتے ہیں کہ جس پاکستان کا خواب انہوں نے دیکھا تھا اسے شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے ایک آزاد خودمختار خوشحال پاکستان تعمیر کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15949