حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور

31مارس
قادیانیوں کے ایک وفد نے جامعۃ المنتظر لاہور آکر اسلام قبول کرلیا

قادیانیوں کے ایک وفد نے جامعۃ المنتظر لاہور آکر اسلام قبول کرلیا

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری کے مطابق قادیانی وفد نے دین مبین اسلام اور ختم نبوت کے بارے میں سوالات کیے اور تسلی بخش جوابات سے مطمئن ہوکر دین اسلام قبول کیا اور مرزا احمد قادیانی سے اظہار برأت کیا ہے۔

23مارس
مدارس محسن ملت کے مدیروں کا سالانہ اجلاس

مدارس محسن ملت کے مدیروں کا سالانہ اجلاس

مدارس محسن ملت کے مدیروں کا سالانہ اجلاس حفاظتی اقدامات و احتیاطی تدابیر کے ساتھ جامعۃ المنتظر لاہور میں منعقدہوا۔ جس کی صدارت حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ افضل حیدری نے کی۔

23مارس
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں محسن ملت، مرحوم اساتذہ اور ٹرسٹیز کی برسی کورونا ایس او پیز کے ساتھ منائی گئی

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں محسن ملت، مرحوم اساتذہ اور ٹرسٹیز کی برسی کورونا ایس او پیز کے ساتھ منائی گئی

جامعۃ المنتظر میں شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی ،محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اور حوزہ علمیہ کے سابق منیجنگ ٹرسٹی شیخ نوازش علی مرحوم کی برسی کا اجتماع اس سال کرونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ محدود سطح پر منعقد ہوئی.

12مارس
قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین کا دورہ جامعۃ المنتظر /پوپ اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات سے پوری دنیا میں امن و اخوت کا پیغام عام ہوا، پریس کانفرنس

قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین کا دورہ جامعۃ المنتظر /پوپ اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات سے پوری دنیا میں امن و اخوت کا پیغام عام ہوا، پریس کانفرنس

آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کیتھولک چرچ آف پاکستان سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ لاہور نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کا دورہ کیا اور بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے خصوصی ملاقات کی۔

09مارس
حضرت امام موسی کاظم ؑ نے ظالم اور فاسق حکمرانوں کے سامنے جھکنا قبول نہ کیا، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حضرت امام موسی کاظم ؑ نے ظالم اور فاسق حکمرانوں کے سامنے جھکنا قبول نہ کیا، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

امام موسی کاظم ؑکے یوم شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ اسلام کی بقاءاور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے جیل کی تاریک کوٹھریوں میں جانا ائمہ اہل بیت ؑ کا شیوہ اور طریق رہا ہے اور حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ سب سے زیادہ عرصہ جیل کی تاریک کوٹھڑیوں میں قید رہے لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔