خصوصی

22می
“تربیت گاہ زینب کبری گلگت”، دینی درسگاہ کے ساتھ غریب اور یتیم بچیوں کے لئے ایک بہترین سہارا بھی ہے، حجۃ الاسلام شیخ الطاف حسین انصاری

“تربیت گاہ زینب کبری گلگت”، دینی درسگاہ کے ساتھ غریب اور یتیم بچیوں کے لئے ایک بہترین سہارا بھی ہے، حجۃ الاسلام شیخ الطاف حسین انصاری

تربیت گاہ زینب کبری گلگت کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ الطاف حسین انصاری حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے فارغ التحصیل ہیں اور اس وقت گلگت میں نائب امام جمعہ و الجماعت کے عنوان سے اپنے فرائص انجام دے رہے ہیں۔ اس ادارے میں ان کی اہلیہ بھی ان کی معاونت کر رہی ہیں جو مکتب نرجس مشہد المقدس کی فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے احکام،شبہات کے جوابات اور مہدویت میں مہارت حاصل کر رکھی ہے۔ تربیت گاہ زینب کبریٰ کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ الطاف حسین انصاری سے اپنے ادارے کی کارکردگی اور فعالیتوں کے حوالے سے وفاق ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ 2017 میں قائم ہوا اور گلگت سنٹر میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہا ہے جس کا مقصد گلگت بلتستان کے علاوہ پورے پاکستان سے غریب اور یتیم بچیوں کی تربیت اور سرپرستی کرنا ہے۔ جہاں حوزوی تعلیم کے علاوہ مروجہ تعلیم کا بھی بہترین انتظام موجود ہے۔

23آوریل
آئی ایس او ماہ صیام کا دوسرا عشرہ قرآن و امامت کے عنوان سے منائے گی

آئی ایس او ماہ صیام کا دوسرا عشرہ قرآن و امامت کے عنوان سے منائے گی

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کے تربیتی نظام کے تحت سال بھر بالخصوص ماہِ رمضان المبارک میں تربیتی و فکری نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔آئی ایس او پاکستان ماہ رمضان المبارک کو ماہِ تزکیہ نفس کے عنوان سے منارہی ہے اور ماہ مبارک کے دوسرے عشرہ کو "قرآن و امامت "کے عنوان سے منایا جائے گا۔

13دسامبر
تشیع کا سیاسی نظریہ (۹)

تشیع کا سیاسی نظریہ (۹)

حوزہ ٹائمز | خارجہ امور میں سب سے اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ امت اسلامی کے استقلال کو یقینی بنایا جائے۔ قرآن کریم نے کفار کا مسلمانوں پر تسلط اور قبضہ ممنوع قرار دیا ہے لہذا مسلمانوں کے ذاتی امور اور فیصلوں میں کفار کی دخل اندازی کو قبول نہیں کرنا چاہیے اور ایسی کوئی راہ نہیں دینی چاہیے جس سے کفار مسلمانوں کے فیصلوں میں اثر انداز ہونے لگیں۔