دہشت گردی

03ژانویه
مچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے،سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

مچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے،سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مچھ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہمچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوںکے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔غم ذدہ متاثرین سے اظہارِ تعزیت کیا جاتا ہے۔

03ژانویه
مچ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کا یہ المناک سانحہ ریاستی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے،علامہ مقصود علی ڈومکی

مچ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کا یہ المناک سانحہ ریاستی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے،علامہ مقصود علی ڈومکی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے مچ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا یہ المناک سانحہ ریاستی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

02ژانویه
جنرل قاسم سلیمانی پورے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر کمانڈر تھے،اصغریہ علم و عمل تحریک

جنرل قاسم سلیمانی پورے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر کمانڈر تھے،اصغریہ علم و عمل تحریک

صغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری قمر عباس غدیری نے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس کی برسی کے موقع پہ تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پورے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک معروف، مضبوط، قوی اور بہادر کمانڈر تھے، جن کی شہادت امریکی حکومت کے لئے دنیا بھر میں ذلت اور رسوائی کا موجب بن گئی۔ عالمی دہشتگرد اس عظیم محافظ انسانیت کا مقابلہ نہیں کرسکا۔