رہبر انقلاب اسلامی

30ژانویه
تعلیم یافتہ ماہر جوان کا ہونا افتخار ہے لیکن اس کی بےروزگاری باعث شرمندگی ہے،رہبر انقلاب اسلامی

تعلیم یافتہ ماہر جوان کا ہونا افتخار ہے لیکن اس کی بےروزگاری باعث شرمندگی ہے،رہبر انقلاب اسلامی

آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں ساتویں ترقیاتی منصوبے میں عدل و انصاف کے ساتھ معاشی پیشرفت کی ترجیح کی یاددہانی کرتے ہوئے معاشی ترقی کے اسباب اور ضروری کاموں کی طرف اشارہ کیا اور زور دے کر کہا کہ واضح معاشی مسائل اور گھرانوں کی زندگي کی دشواریوں نے معاشی ترقی کو پوری طرح سے ضروری بنا دیا ہے۔

28ژانویه
رہبر انقلاب اسلامی نے ملکی پیداوار کی توانائیوں کی نمائش کا تین گھنٹے تک معائنہ کیا

رہبر انقلاب اسلامی نے ملکی پیداوار کی توانائیوں کی نمائش کا تین گھنٹے تک معائنہ کیا

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سنیچر کی صبح مختلف میدانوں میں ملکی صنعتی توانائيوں کے مظاہرے کے لیے منعقد کی گئي نمائش کا تین گھنٹے تک معائنہ کیا۔

12ژانویه
مدح سرائی شیعہ کی میراث ہے، رہبر انقلاب اسلامی

مدح سرائی شیعہ کی میراث ہے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر معظم نے حاضرین سے اپنے خطاب کے آغاز میں فرمایا کہ اہل بیت علیہم السلام کی مدح سرائی شیعہ کی میراث ہے اور آج کی مدح سرائی اور ذاکری ایک ترکیبی فن ہے جو اچھی آواز، اچھی شاعری، موزوں طرز اور عمدہ مواد کے امتزاج سے تخلیق کیا جاتا ہے اور دیگر گراں بہا مذہبی متون کی طرح اس کے تمام عناصر بھی خوبصورت ہونے چاہئیں۔

03ژانویه
اسلامی جمہوریہ کی نئي بات یہی ہے کہ ایک حکومت کی تشکیل میں، عوام کے مؤثر ہونے کے علاوہ، دینی اور ایمانی اصول بھی گہرا اثر رکھتے ہیں

اسلامی جمہوریہ کی نئي بات یہی ہے کہ ایک حکومت کی تشکیل میں، عوام کے مؤثر ہونے کے علاوہ، دینی اور ایمانی اصول بھی گہرا اثر رکھتے ہیں

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اصولوں اور بنیادی تعلیمات کو محفوظ رکھتے ہوئے اسلامی انجمنوں کے اپ ٹو ڈیٹ رہنے کو آج کے حالات میں ایک اور ضروری امر قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ عدل و انصاف جیسے کچھ اصول اور تعلیمات دائمی اور اٹل ہیں جو ہزاروں سال پہلے سے ہیں اور ان میں فرسودگي نہیں آتی لیکن انصاف کے نفاذ کے طریقے میں تبدیلی اور جدت طرازی کا امکان پایا جاتا ہے۔

21دسامبر
شاهچراغ واقعے نے امریکہ اور منافقین کو رسوا کیا، رہبر انقلاب اسلامی

شاهچراغ واقعے نے امریکہ اور منافقین کو رسوا کیا، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب نے شاہ چراغ حملے کے شہدا کے اہل خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس المناک واقعے نے دلوں کو سوگوار کیا تاہم یہ واقعہ ایران کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا اور بات پر زور دیا کہ اس خباثت کے پس پردہ ہاتھ یعنی داعش کو بنانے والے نفرت انگیز امریکی رسوا ہوئے۔

20نوامبر
استکبار کو اسلامی جمہوری نظام سے مسئلہ ہے،رہبر انقلاب اسلامی

استکبار کو اسلامی جمہوری نظام سے مسئلہ ہے،رہبر انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب نے سینکڑوں اصفہانیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اصفہان علم و ایمان اور فن و جہاد کا قابل تعریف شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کا سب سے بڑا چلینج «ٹہراو، جمود و رجعت پسندی» کے مقابلے میں ترقی و پیش رفت ہے۔

03نوامبر
ممتاز ایرانی عالم دین آیت اللہ اختری کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

ممتاز ایرانی عالم دین آیت اللہ اختری کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے پرہیزگار عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین ‏عباس علی اختری کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

03نوامبر
طلبہ سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، امریکہ کے حتمی زوال کی کلیدی علامتوں کی نشاندہی

طلبہ سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، امریکہ کے حتمی زوال کی کلیدی علامتوں کی نشاندہی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن 13 آبان مطابق 4 نومبر کی مناسبت […]

13اکتبر
دشمنی کا علاج استقامت ہے/حالیہ ہنگاموں میں دشمن کا ہاتھ ہونے کی سب تصدیق کر رہے ہیں،رہبر معظم انقلاب اسلامی

دشمنی کا علاج استقامت ہے/حالیہ ہنگاموں میں دشمن کا ہاتھ ہونے کی سب تصدیق کر رہے ہیں،رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے حالیہ واقعات اور کچھ جگہوں پر پراگندہ ہنگاموں کی طرف اشارہ کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات میں دشمن کا رول سب کے لیے، یہاں تک کہ بعض غیر جانبدار غیر ملکی مبصرین کے لیے بھی پوری طرح واضح اور عیاں ہے۔