رہبر معظم انقلاب

04آوریل
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ایرانی اعلیٰ حکام ملاقات کریں گے

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ایرانی اعلیٰ حکام ملاقات کریں گے

اس ملاقات میں ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے اور رہبر معظم کی امامت میں نماز مغرب و عشا ادا کرنے کے بعد افطار کریں گے۔

18فوریه
رہبر معظم انقلاب کی عید مبعث پر ملکی عہدیداروں اور اسلامی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب کی عید مبعث پر ملکی عہدیداروں اور اسلامی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات

ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی بعثت اللہ تعالیٰ کی جانب سے انسانیت کو عطا کیا گیا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ خدا کے تحفے کہ «وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا» لیکن کوئی نعمت، کوئی تحفہ نبی اکرم ﴿ص﴾ کی بعثت جتنا عظمت والا اور گراں بہا نہیں ہے۔ وجہ یہ ہے کہ بعثت میں بنی نوع انسان کے لیے بیش بہا خزانے ہے۔ یہ خزانے لازوال ہیں۔

09فوریه
دشمن کی سازش کے سامنے سب اتحاد کی حکمت عملی اختیار کریں، رہبر معظم انقلاب

دشمن کی سازش کے سامنے سب اتحاد کی حکمت عملی اختیار کریں، رہبر معظم انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ فطری طور پر پائے جانے والے آراء میں اختلاف اور سیاسی اختلاف میں کوئي برائي نہیں ہے لیکن یہ اختلاف آپسی ٹکراؤ اور ایک دوسرے پر الزام تراشی پر منتج نہیں ہونے چاہیے اور دشمن کی چال کے سامنے سب کو اتحاد کی حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔

03نوامبر
جوان اور نوجوان نسل کی تربیت رہبر معظم انقلاب کے اہم مطالبات میں سے ہے،حجت الاسلام مرتضی اکبری

جوان اور نوجوان نسل کی تربیت رہبر معظم انقلاب کے اہم مطالبات میں سے ہے،حجت الاسلام مرتضی اکبری

درسہ علمیہ آیت اللہ نمازی خوی کے پرنسپل نے اس بات پر زور دیا کہ طالبعلم کی شناخت تین باتوں سے ہوتی ہے: ١.دین کی صحیح سمجھ بوجھ ٢.دین کا اجراء اور ٣.اسلام کی تبلیغ؛ اور آج ہم طلباء پر دین کی تبلیغ اور انقلاب اسلامی کے دفاع کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے.

19اکتبر
غیر معمولی صلاحیت کے حامل افراد ملک کے اہم ترین انسانی اثاثوں میں سے ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی

غیر معمولی صلاحیت کے حامل افراد ملک کے اہم ترین انسانی اثاثوں میں سے ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب نے مزید فرمایا کہ غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے افراد ملک کے اہم ترین انسانی اثاثوں میں سے ایک ہیں۔ قدرتی وسائل اہم ہیں، جغرافیائی محل وقوع اہم ہیں، جغرافیائی شکل اہم ہے، یہ سب اہم ہیں لیکن ملک کے اہم ترین انسانی اثاثوں میں سے ایک غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے افراد کا وجود ہے۔

11اکتبر
غاصب صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنا اور اقدار کی حفاظت،میڈل کے حصول سے زیادہ اہم ہے، رہبر معظم انقلاب

غاصب صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنا اور اقدار کی حفاظت،میڈل کے حصول سے زیادہ اہم ہے، رہبر معظم انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی نے 11 ستمبر 2022 کو اسپورٹس کے شعبے کے شہداء پر دوسرے قومی سیمینار کے منتظمین سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں انھوں نے جو تقریر کی تھی وہ آج پیر 10 اکتوبر 2022 کو اس سیمینار میں نشر کی گئي۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس تقریر میں کھیل اور کھلاڑیوں کے اخلاقیات اور سماج میں ان کے اثرات کے بارے میں اہم گفتگو کی۔

22سپتامبر
رہبر معظم انقلاب سے دفاع مقدس کے کمانڈروں اور غازیوں کی ملاقات

رہبر معظم انقلاب سے دفاع مقدس کے کمانڈروں اور غازیوں کی ملاقات

اس تقریب میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے علاوہ اعلیٰ فوجی قیادت میجر جنرل حاجی زادہ، معروف مصنف و ہدایت کار ابراہیم حاتمی کِیا اور مشہور اداکار جعفر دہقان بھی موجود تھے۔

12آگوست
مقاومتی و مزاحمتی تحریکوں نے اکیلے ہی دشمن کی ناک کو زمین پر رگڑا دیا ہے،رہبر معظم انقلاب

مقاومتی و مزاحمتی تحریکوں نے اکیلے ہی دشمن کی ناک کو زمین پر رگڑا دیا ہے،رہبر معظم انقلاب

جہاد اسلامی نتظیم کے سکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے اپنے خط میں پورے فلسطین خاص طور پر غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدین بالخصوص جہاد اسلامی تحریک اور اس کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ کی بھرپور مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے: جہاد اسلامی کی استقامتی بریگيڈز کی موجودگي کے سبب کوئي دن ایسا نہیں گزرتا کہ جب مغربی کنارے کے علاقے میں صیہونی حکومت کے ساتھ جھڑپیں نہ ہوں۔

19جولای
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے وفد کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے وفد کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی

اردوغان آستانہ عمل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچے ہیں۔ ترک صدر اور سید ابراہیم رئیسی بھی ملاقات کریں گے۔