غدیر؛ تاریخ سے بالاتر اور اعتقادی و تمدنی پہلووں پر مشتمل ایک واقعہ
























مسجد اقصیٰ ایک ایسا مقام ہے کہ جو عالم اسلام کے لئے بیت اللہ اور مسجد نبوی کے بعد اہم ترین مقام کی حیثیت رکھتا ہے ۔ یہ وہی مقام ہے کہ نبی کریم (ص) رخ فرما کر عبادت کرتے رہے ۔ یہ مقام ایسی مبارک اور مقدس سرزمین پر واقع ہے جس کو فلسطین کہتے ہیں اور فلسطین کو انبیاء و اسریٰ کی سرزمین کہا جاتا ہے ۔ یہی وہ مقام ہے کہ جس کے بارے میں مسلمانوں کی آسمانی کتاب یعنی قرآن مجید میں ذکر ہو اہے جس کا مفہوم اس طرح سے ہے کہ، ’’پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو لے گئی مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک ‘‘ ۔
جامعہ کراچی سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے کہا کہ تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش ہر دور میں کی جاتی رہی ہے اور موجودہ حالات میں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر سے متعلق تاریخ مسخ کر کے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے تاہم ہر طبقہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے خلاف ہونے والی مذموم سازشوں کا مقابلہ کرے۔
قاسم سلیمانی تو شیعہ تھا، اس نے شیعوں کا تحفظ کیا، تو میں کہتا ہوں کہ اگر اس نے صرف شیعوں کا تحفظ کرنا ہوتا تو ہر جگہ قدس کی بات کیوں کرتا تھا۔؟ وہ اسرائیل کا دشمن نمبر ایک کیوں تھا۔؟ وہ تو فلسطین کے سنیوں کیلئے بھی اسی طرح پریشان رہتا تھا، جس طرح ایران کے شیعوں کیلئے۔ اس کی نظر میں شیعہ، سنی نہیں بلکہ صرف اور صرف اسلام اور مسلمان تھے۔
لبنان کے عوام نے جنرل قاسم سلیمانی سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے لبنان کی سڑکوں کو جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کی تصاویر سے مزین کر دیا۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ایک وسیع النظر شخص تھے ۔ آپ "گریٹر اسرائیل" کے فتنے کو جان چکے تھے ۔ آپ نے قیام پاکستان کی تحریک کے دوران اسرائیل کے خلاف بھی آواز اٹھائی اور مسلمانان عالم کو فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی سازشوں سے خبر دار کرتے رہے ۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور متعدد دیگر شہدا کی برسی کے پروگراموں کا اعلان کیا گیا ہے.
حوزہ ٹائمز|مسئلہ فلسطین اور قائد اعظم کی پالیسی سے متعلق آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حمید گل مرحوم کے صاحبزادے عبداللہ گل کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں قائد اعظم کی بات کی جا رہی ہے وہاں اگر آج حالیہ واقعات میں شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں بات نہ کی جائے تو یہ مسئلہ فلسطین کے ساتھ زیادتی ہو گی۔
حوزہ ٹائمز|مسئلہ فلسطین اور کشمیر کی حمایت بانی پاکستانی کے اصولوں کا بنیادی جز ہے ۔ اسرائیل سے تعلقات قائد اعظم اور پاکستان کے نظریہ سے انحراف ہے ۔ فلسطین سے متعلق قائد اعظم کا دوٹوک موقف موجود ہے جس میں اسرائیل کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کی مشہور ومعروف میڈیا شخصیات، کالم نگاروں اور سماجی و یوتھ رہنماءوں نے فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے تحت منعقدہ آن لائن ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حوزہ ٹائمز|آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں فلسطین کاز اور کشمیر کاز کے لئے آگہی مہم چائی جائے گی تا کہ نوجوانوں کو مسئلہ فلسطین سمیت مسئلہ کشمیر کے اصل حقائق اور تاریخ سے آگاہ کیا جائے اور نوجوان کسی بھی فرد کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو پامال کیا جائے ۔