قرآن مجید

15جولای
مسجد، درگاہ، مذہبی یا غیر مذہبی ادارہ میں، قرآن مجید، قرآن بورڈ کی طرف سے تصدیق شدہ نسخہ کے مطابق ہونا ضروری ہے، قرآن بورڈ

مسجد، درگاہ، مذہبی یا غیر مذہبی ادارہ میں، قرآن مجید، قرآن بورڈ کی طرف سے تصدیق شدہ نسخہ کے مطابق ہونا ضروری ہے، قرآن بورڈ

مسجد، درگاہ، مذہبی یا غیر مذہبی ادارہ میں رکھے اور پڑھائے جانے والے قرآن مجید، سورتیں، سپارے و دیگر مذہبی مواد، قرآن بورڈ کی طرف سے تصدیق شدہ نسخہ کے مطابق ہوں۔

28می
قرآن مجید میں شعراءکو ناپسند کیا گیا، باایمان، نیک مظلوموں کے حمایتی مستثنیٰ ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

قرآن مجید میں شعراءکو ناپسند کیا گیا، باایمان، نیک مظلوموں کے حمایتی مستثنیٰ ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ قرآن مجید میں اُن شعراءکو ناپسند کیا گیا جوہر وادی میں سرگرداں رہتے اور اپنے قول پر عمل نہیں کرتے ہیں لیکن باایمان، نیک اور اپنے کلام میں مظلوموں کی حمایت کرنے والے شعراءاس سے مستثنیٰ ہیں ، جیسے کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہہ ،اور اما م سجاد علیہ السلام کے دور میںفرذدق اور دعبل خذاعی جیسے شعراءگذرے ہیں۔

30آوریل
قرآنی تعلیمات کی رو سے بچوں کی پیدائش روکنا ٹھیک نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

قرآنی تعلیمات کی رو سے بچوں کی پیدائش روکنا ٹھیک نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد ماڈل ٹاﺅن میں خطبہ جمعہ میں واضح کیا ہے کہ قرآنی تعلیمات کی رو سے رزق، روزگار، آمدنی نہ ہونے کے خدشہ سے بچوں کی پیدائش روکنا ٹھیک نہیں۔موجودہ مخلوق اور پیدا ہونے والوں کے رزق کا ضامن اللہ ہے۔ ہر شخص کے دنیا میں آنے اورجانے کا نظام اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

22آوریل
نویں رمضان کی دعا اور اس کی تشریح

نویں رمضان کی دعا اور اس کی تشریح

اسلام ایک آسان دین ہے جو انسانی زندگی کے کسی بھی مرحلے میں مشکلات میں ڈالنا نہیں چاہتا ۔ مثلا اگر کوئی شخص کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھ سکتا تو ضروی نہیں کہ وہ خود کو مشقت میں ڈالے اور کھڑے ہو کرہی نماز پڑھے ،بلکہ وہ بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے۔ اسی طرح کوئی شخص روزہ نہیں رکھ سکتا تو اسے روزہ رکھنے پر کوئی مجبور نہیں کر سکتا، بلکہ جب وہ روزہ رکھنے کے لائق ہوجائے تو روزہ رکھے ۔

11آوریل
ماہ شعبان المعظم کے آخری دنوں کے متعلق امام رضا علیہ السلام کی آٹھ ہدایات

ماہ شعبان المعظم کے آخری دنوں کے متعلق امام رضا علیہ السلام کی آٹھ ہدایات

اباصلت کہتے ہیں: ماہ شعبان کے آخری جمعے کو حضرت امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ؑ نے فرمایا: اے ابا صلت! ماہ شعبان کے زیادہ حصہ گزر گیا اور آج اس مہینے کا آخری جمعہ ہے۔ اس کے باقیماندہ دنوں میں گزشتہ کوتاہیوں کی تلافی کرو اور جو چیزیں تمہارے لئے انتہائی اہم ہیں ان کو بجا لاؤ

05مارس
عراق: قرآنی مرکز برائے خواتین کی جانب سے “السقّاء” اور “النرجس” کے عنوان سے تربیتی کورسز کا آغاز

عراق: قرآنی مرکز برائے خواتین کی جانب سے “السقّاء” اور “النرجس” کے عنوان سے تربیتی کورسز کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی اورانسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے قرآن کریم کو درست پڑھنے اور تلاوت کے احکام کی تعلیم دینے کے لئے (السقّاء) اور (النرجس) کے عنوان سے دو تربیتی کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد خواتین میں قرآن مجید کی ثقافت کو عام کرنا ہے۔