وزیراعظم عمران خان

16جولای
گزشتہ 15 سال میں پاکستان نے70 ہزارافراد کی قربانی دی، افغانستان میں امن سب ہمسایہ ممالک کے مفاد میں ہے، عمران خان

گزشتہ 15 سال میں پاکستان نے70 ہزارافراد کی قربانی دی، افغانستان میں امن سب ہمسایہ ممالک کے مفاد میں ہے، عمران خان

تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا رابطہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے تو وزیراعظم عمران خان نے انہیں فوری جواب دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان صورتحال کا پاکستان کو ذمہ دار ٹہرانا بہت ناانصافی ہے، جب پاکستان پر الزامات لگائے جاتے ہیں تو مجھے اس پر بہت مایوسی ہوتی ہے۔

01جولای
امریکا جتنا بھی دباؤ ڈالے، چین سے تعلقات میں کمی نہیں کریں گے، وزیراعظم

امریکا جتنا بھی دباؤ ڈالے، چین سے تعلقات میں کمی نہیں کریں گے، وزیراعظم

عمران خان نے سوال اٹھایا کہ ہم تعلقات میں جانبداری کامظاہرہ کیوں کریں ، ہم سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، لہذا کچھ بھی ہوجائے اور چاہے جتنا بھی دباؤ ہو پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات بہت اچھے ہیں اور سیاسی تعلقات بہت مضبوط ہیں، ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان چین ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

30ژوئن
کسی بھی دباؤ کی صورت میں چین سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، وزیراعظم

کسی بھی دباؤ کی صورت میں چین سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور مغربی طاقتوں کا پاکستان کو جانب دارہونے پر مجبور کرنا درست نہیں، کسی دباؤ کی صورت میں چین سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

26ژوئن
مختصر لباس کے بارے میں وزیر اعظم کا بیان قابل تحسین، مولانا آزاد

مختصر لباس کے بارے میں وزیر اعظم کا بیان قابل تحسین، مولانا آزاد

مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئر مین اور بادشاہی مسجد کے خطیب و امام مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے مختصر لباس کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کا بیان قابل تحسین ہے۔

21ژوئن
عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا، وزیراعظم

عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا، وزیراعظم

ملک میں فحاشی اور جنسی زیادتیوں کے واقعات پر بات کرتے ہوئے عمران خان بولے کہ میں نے کبھی نہیں کہا عورتیں برقعہ پہنیں، عورت کے پردے کا تصور یہ ہے کہ معاشرے میں بے راہ روی سے بچا جائے، ہمارے ہاں ڈسکوز اور نائٹ کلب نہیں ہیں، لہذا اگر معاشرے میں بے راہ روی بہت بڑھ جائے گی اور نوجوانوں کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کی کوئی جگہ نہ ہو، تو اس کے معاشرے کے لیے مضمرات ہوں گے.

09می
وزیراعظم کی مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم کی مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم عمران خان نے قبلہ اول مسجد اقصی پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

06می
سفارتخانے اوورسیز پاکستانیوں سے اپنا رویہ تبدیل کریں، وزیراعظم

سفارتخانے اوورسیز پاکستانیوں سے اپنا رویہ تبدیل کریں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے جس طرح چل رہے ہیں، سفارت خانے ایسے نہیں چل سکتے، بدقسمتی سے ہمارے سفیروں کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رویہ ناروا ہوتا ہے۔

19آوریل
ہم چاہتے ہیں دنیا کے کسی ملک میں نبی (ص) کے شان میں گستاخی نہ ہو، وزیراعظم عمران خان

ہم چاہتے ہیں دنیا کے کسی ملک میں نبی (ص) کے شان میں گستاخی نہ ہو، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا، یہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے، ہمارے نبی(ص) لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اس لیے دنیا میں کہیں بھی ان کی شان میں گستاگی ہوتی ہے تو ہمیں تکلیف ہوتی ہے اور صرف ہمیں نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو ہوتی ہے۔

23فوریه
وزیراعظم سری لنکا کے دورے پر روانہ

وزیراعظم سری لنکا کے دورے پر روانہ

اس دورے میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذلفی بخاری ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اپنے اس دورے میں عمران خان سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے