وزیراعظم

14اکتبر
وزیراعظم عمران خان سے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

04آگوست
عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کردیا

عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کردیا

آئین کے آرٹیکل 13کے تحت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 13ویں وزیراعظم کاانتخاب آج ہوگا۔ تحریک انصاف 32اراکین کے ساتھ ایوان میں سرفہرست ہے اور وزیراعظم کے انتخاب کے لئے 27ارکان پرمشتمل سادہ اکثریت درکار ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے چوہدری لطیف اکبرکووزیراعظم کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔

22جولای
وہ دن دورنہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا، وزیراعظم

وہ دن دورنہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

10جولای
عوامی شکایات کے حل کے لیے وزیراعظم کا ایک اور اہم اقدام

عوامی شکایات کے حل کے لیے وزیراعظم کا ایک اور اہم اقدام

وزیراعظم نے سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ کو عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے سرکاری افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی سالانہ خفیہ رپورٹ (اے سی آر) میں عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی کا درجہ اور نمبر دینے کی تجویز دی.

01جولای
امریکا جتنا بھی دباؤ ڈالے، چین سے تعلقات میں کمی نہیں کریں گے، وزیراعظم

امریکا جتنا بھی دباؤ ڈالے، چین سے تعلقات میں کمی نہیں کریں گے، وزیراعظم

عمران خان نے سوال اٹھایا کہ ہم تعلقات میں جانبداری کامظاہرہ کیوں کریں ، ہم سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، لہذا کچھ بھی ہوجائے اور چاہے جتنا بھی دباؤ ہو پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات بہت اچھے ہیں اور سیاسی تعلقات بہت مضبوط ہیں، ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان چین ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

14می
احساس اور درد ہی انسانی معاشرے کی اصل طاقت اور  پہچان ہیں، عمران خان

احساس اور درد ہی انسانی معاشرے کی اصل طاقت اور  پہچان ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احساس اور درد ہی انسانی معاشرے کی اصل طاقت اور  پہچان ہیں۔

11می
این سی او سی نے نمازعید کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

این سی او سی نے نمازعید کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے عیدالفطر کیلئے گائیڈ لائنز کی منظور ی دیدی ہے۔ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں عیدالفطر کیلئے گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت عید کی نماز کورونا ایس او پیز کیساتھ کھلی جگہوں پر پڑھائی جائے.

09می
وزیراعظم کی مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم کی مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم عمران خان نے قبلہ اول مسجد اقصی پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

06می
سفارتخانے اوورسیز پاکستانیوں سے اپنا رویہ تبدیل کریں، وزیراعظم

سفارتخانے اوورسیز پاکستانیوں سے اپنا رویہ تبدیل کریں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے جس طرح چل رہے ہیں، سفارت خانے ایسے نہیں چل سکتے، بدقسمتی سے ہمارے سفیروں کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رویہ ناروا ہوتا ہے۔