15 شعبان

29مارس
غیبت امام زمان عج میں بچوں کی تربیت اس انداز میں کی جائے کہ وقت ظہور وہ امام عج کے حقیقی جانثاران میں شمار ہوں،محترمہ غزالہ جعفری

غیبت امام زمان عج میں بچوں کی تربیت اس انداز میں کی جائے کہ وقت ظہور وہ امام عج کے حقیقی جانثاران میں شمار ہوں،محترمہ غزالہ جعفری

پروگرام میں مدرسہ معصومہ کی پرنسپل محترمہ ارم عابدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر محترمہ غزالہ جعفری نے اپنے خطاب میں تربیت اولاد پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی پرورش دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق کریں تاکہ وہ معاشرے کہ مفید رکن بن سکیں ۔

26مارس
غیبت میں امام عج سے استفادہ ایسا ہی ہے جیسے بادلوں کی اوٹ سے سورج روشنی کا فائدہ پہنچاتا ہے، علامہ شبیر میثمی

غیبت میں امام عج سے استفادہ ایسا ہی ہے جیسے بادلوں کی اوٹ سے سورج روشنی کا فائدہ پہنچاتا ہے، علامہ شبیر میثمی

انہوں نے کہا کہ پندرہ شعبان کی طلوع فجر کے موقعہ پر امام زمانہ علیہ السلام کی ولادت ہوئی جن کی برکتوں سے ہم پر بارش نازل ہوتی ہے، روزی ملتی ہے، ہدایت ملتی ہے، دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ غیبت میں امام سے استفادہ ایسا ہی ہے جیسے بادلوں کی اوٹ سے سورج روشنی کا فائدہ پہنچاتا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو تو اللہ نے آسمانوں پر اٹھا لیا لیکن حضرت امام زمانہ علیہ السلام زمین پر ہی موجود ہیں اور ہماری رہنمائی فرماتے ہیں اور ہماری مدد کرتے ہیں۔

26مارس
شعائر مہدوی کو زندہ رکھنے کے لئے امت مسلمہ کو مستعد رہنا چاہئے، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی

شعائر مہدوی کو زندہ رکھنے کے لئے امت مسلمہ کو مستعد رہنا چاہئے، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی

حضرت امام زمان علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے دن کو ہر سال زیادہ شان و شوکت کے ساتھ منانا چاہئے؛ کیونکہ اگر ایک لمحے کے لئے ان کے لطف وکرم کی نظر نہ ہو تو کائنات مٹ جائے گی

11مارس
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر  میں تقریری مقابلہ،رجسٹریشن جاری

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر  میں تقریری مقابلہ،رجسٹریشن جاری

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے زیر اہتمام 15 شعبان المعظم کو تقریری مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے. جس مین پوزیشن ہولڈز کو نفیس انعامات دئیے جائینگے جبکہ تمام شرکت کنندگان میں قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے.