صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























گذشتہ ماہ انبیاء علیہم السلام کی سرزمین فلسطین پر گیارہ روزہ جنگ کے خاتمہ کے بعد یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ فلسطینی مزاحمت پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہے اور خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے میں اہم کردا ر ادا کر رہی ہے ۔ جب بات فلسطینی مزاحمت کی ہو تو اس سے مراد فلسطین کی وہ تمام مزاحمتی جماعتیں بشمول حماس، اسلامی جہاد اور ان کے جہادی و عسکری ونگ ہیں جن میں القسام بریگیڈ، الصابرین، القدس بریگیڈ اور دیگر شامل ہیں ۔
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ نعمات مل رہی ہوتی ہیں اور پھر ان نعمات کی وجہ سے انسان غلط کاموں میں پڑ جاتا ہے۔ انسان یہ سمجھتا ہے کہ اگر خدا کے نزدیک میں اچھا نہیں ہوں تو مجھے یہ نعمتیں کیوں دی جا رہی ہیں۔ لیکن وہ سمجھ نہیں رہا کہ نعمتیں کسی کی اچھائی پر دلالت نہیں کرتیں۔ کسی کو خدا بہت کچھ دے کر امتحان لیتا ہے اور کسی کو نہ دے کر امتحان لیتا ہے تاکہ دیکھے جس کو نعمت دی گئی ہے اس نے کیا کچھ کیا اور جس کو نہیں دیا گیا اس کا رویہ کیسا ہے۔ لہٰذا جب نعمتیں بڑھتی جائیں اور خالق کی طرف سے توجہ گھٹتی جائے تو یہ علامت ہوتی ہے کہ انسان درجہ بدرجہ تباہی اور بربادی کی طرف جا رہا ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس 12 جو ن بروز ہفتہ کو جامعہ المنتظر میں طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔
جامعۃ النجف اسکردو میں تقریب سے خطاب میں اہل سنت کے معروف عالم مولانا مفتی خالد محمود نے امام خمینیؒ اور وحدت اسلامی کے موضوع پر خطاب میں کہاکہ قرآن کریم نے تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر نیز اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر اور آپس میں مہربان رہتے ہوئے عالم کفر کے مقابلے میں متحد ہونے کا صریح حکم دیا ہے۔ انہوں نے اس محفل میں دعوت پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کے دینی مدارس چلانے والے رسول اللہ کے مشن کے وارث ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کینیڈا میں چار پاکستانیوں کی شہادت پر اظہار افسوس، دنیا کو کیو ں یہ انتہاءپسندی و دہشت گردی نظر نہیں آتی؟ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ 2015ءمیں اردو زبان کے نفاذ بارے سپریم کورٹ آ ف پاکستان کا تاریخی فیصلہ آیا مگر افسوس جمہور، دستور کی بالادستی کی صرف مالا جپی جاتی ہے عملاً سب کچھ مفادات کی نذر کردیا جاتاہے، یہی حال اس زبان کے ساتھ کیا جارہاہے۔
نجف اشرف کے دونوں مراجع نے اپنی اس ملاقات میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود، وباء وبلاء سے انکی حفاظت اور مریضوں کی شفایابی کےلئے بارگاہ ایزدی میں دعائیں کی۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کا مسئلہ پوری امت کا مسئلہ ہے اور فلسطینی قوم مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور امت مسلمہ کو ان کی بھرپور حمایت کرنا چاہیے۔
خود ساختہ صیہونی ریاست کے حکام نے مسجد الاقصیٰ کی اسلامی شناخت ختم کرنے کے لیے تاریخی دروازے باب المغاربہ کا نام تبدیل کرنے کی سازش شروع کردی۔
ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان اور اسلام دشمن استعماری قوتیں پاکستان میں انارکی پھیلانے کیلئے نت نئی سازشوں کے جال بن رہی ہیں، ملک کی سالمیت اور اسلامی اقدار کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا۔