صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























امام خمینیؒ علم کے اعلیٰ درجات کے حصول کو کافی نہیں سمجھتے تھےبلکہ تہذیب نفس سے عاری علم کو حجاب اور نقصان دہ سمجھتے تھے۔
قوم و ملت کی تمام خرابیوں کی وجہ منبر کا جاہل ذاکروں اور بے دین مولویوں کے قبضہ میں چلے جانا ہے۔ قوم میں جہالت ہو یا عقائد کی خرابی۔ بد عملی ہو یا اتحاد کا فقدان، سب کچھ اسی وجہ سے ہے لہٰذا تطہیر منبر اشد ضروری ہے اور اس کیلئے دیندار علماء اور خطبا کی ضرورت نا گزیر ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےسابق وزیر داخلہ اور جامعہ روحانیت مبارز کے رکن،حجۃ الاسلام سیدعلی محتشمی پور کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سےخاتم الانبیاء ہسپتال تہران میں زیر علاج تھے،آج داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں عدم معاشی انصاف کے باعث آج پوری دنیا میں انسانیت طبقاتی نظام کی نذر ہوگئی، امیر دولت کے انبار کے ساتھ امیر ترین جبکہ غریب نا مواقف حالات و مساوی مواقع نہ ہونے کے باعث نان شبینہ سے بھی محروم ہے، اقوام متحدہ دنیا کا طاقت ور ترین ادارہ ، عالمی یوم منانا مستحسن البتہ عملی اقدامات ضروری ہیں ، سوشل ازم و کیپٹل ازم دنیا کو معاشی انصاف کی فراہمی میں کامیاب نہ ہوسکے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین سید مرید حسین شاہ نقوی نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ، ایک قومی سانحہ ہےجس پر پوری قوم سوگوار ہے۔ٹرین حادثے میں محکمہ جاتی کوتاہیوں کی نشاندہی باعث تشویش ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئےعلامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں ریلوے ٹریک پر کئی حادثات ہوچکے جو تشویشناک ہے۔
پیر کی علی الصبح گھوٹکی کے قریب ریتی اور ڈھرکی ریلوے اسٹیشنز کے درمیان کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس جب کہ راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم سے کئی بوگیاں اتر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں اب تک 36 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ جان بحق ہونے والوں میں زیادہ تر ملت ایکسپریس میں سوار تھے جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
سکرنڈ میں منعقدہ اجلاس میں علامہ عارف واحدی نے ایس یو سی سندھ کے نومنتخب صدر سے ان کی نئی مسئولیت کا حلف لیا۔ اس موقع پر علامہ شبیر میثمی، علامہ باقر نجفی، علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ ارشاد نقوی سمیت علماء و کارکان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
امام جعفرصادق (ع) بروز جمعہ طلوع فجر کے وقت اور دوسرے قول کے مطابق بروز منگل 17 ربیع الاول سن 80 ھ ق کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوۓ ۔ روایات کے مطابق فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے والد بزرگوارحضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کے بعد اکتیس سال کی عمرمیں ایک سوچودہ ہجری قمری کوعوام کی ہدایت و رہنمائی کا فریضہ سنبھالا اور منصب امامت پر فائز ہوئے۔ آپ کا دور امامت چونتیس برسوں پر محیط ہے ۔