16

انڈونشیا کے شیعہ کمونیٹی کی ہر دل عزیز شخصیت استاد جلال الدین رحمت کی شخصیت اور خدمات کا تذکرہ

  • News cod : 10961
  • 19 فوریه 2021 - 11:26
انڈونشیا کے شیعہ کمونیٹی کی ہر دل عزیز شخصیت استاد جلال الدین رحمت کی شخصیت اور خدمات کا تذکرہ
ڈاکٹر جلال الدین رحمت وہ شخصیت ہیں جو اپنے عزیز و اقارب میں سے کسی کا انحراف دیکھتے تھے یا کسی کا رویہ ہمارے اسلامی نظام کی پالیسی کے مطابق نہیں ہے اور اسے انتباہ کیا جاتا ہے ، تو فورا قبول کرتے تھے اور اظہار کرتے تھے ۔ میں سیدنا القائد (امام خامنہ ای ، ) کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔

تحریر: فدا حسین ساجدی

سوانح حیات

جلال الدین رحمت ، جو کنگ جلال کے نام سے مشہور ہیں ، 29 اگست 1949 کو انڈونیشیا کے شہر بانڈونگ میں ایک مسلمان گھرانہ میں پیدا ہوئے۔

تعلیم۔

جو کانگ جلال نے اپنی یونیورسٹی کی تعلیم کا آغاز انڈونیشیا کی پاجاجران یونیورسٹی میں (بعد میں مواصلات کہا جاتا تھا) اشتہارات سے کیا ، اور بعد میں انہوں نے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں آئیووا اسٹیٹ یونیورسٹی سے مواصلات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے قم میں چھ سال اسلامی فلسفہ اور تصوف کی تعلیم حاصل کی ، اور پھر آسٹریلیا چلے گئے ، جہاں انہوں نے آسٹریلیائی نیشنل یونیورسٹی سے سیاسیات میں ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔

سیاسی سرگرمیاں۔

جلال الدین رحمت نے اپنے ہائی اسکول میں تعلیم کے دوران اسلامی یونین ( persis) میں شمولیت اختیار کی ، اور بعدازاں انڈونیشیا کے ماڈرنسٹ کرینٹس کی محمد آرگنائزیشن نامی تنظیم میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے 2013 میں اقلیتوں کے حقوق کے دفاع میں اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کیں۔

آپ 2014 سے 2019 تک انڈونیشیا کی قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔ اور انڈونیشیا کی ڈیموکریٹک جدوجہد پارٹی کی طرف سے انڈونیشیا کی قومی اسمبلی الیکشن میں حصہ لیا اور اپنے ممبر کے دوران ، وہ قومی اسمبلی میں مذہبی اور سماجی امور کمیٹی کے رکن رہے۔

تعلیمی، مذہبی اور ثقافتی سرگرمیاں

1- انہوں نے 1992 میں ، بنڈونگ شہر میں شہید مطہری کے نام پر ہائی سکول قائم کیا ، جہاں عصری تعلیم کے علاوہ طلباء کو دینی علوم بھی پڑھائے جاتے ہیں۔

2- استاد جلالدین رحمت جکارتہ اسلامی ثقافتی مرکز (جسے آئی سی سی کے نام سے جانا جاتا ہے) کے بانیوں میں سے تھے ، جو انڈونیشیا کے ایک اہم شیعہ ثقافتی مراکز میں سے ہیں۔

3- انڈونیشیا کی اہل بیت سوسائٹی کے سربراہ

جلال الدین رحمت انڈونیشیا کی اہل بیت تنظیم (IJABI) کے بانیوں میں سے ہیں ، جو انڈونیشیا کے شیعوں کی سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے۔ آپ اس تنظیم کی تاسیس سے لیکر 2021 یعنی وفات تک انچارج رہے ہیں۔ اس تنظیم کی شاخیں انڈونیشیا کے مختلف شہروں میں سرگرم ہیں۔

آپ کے قلمی آثار

آپ نے کیونکہ مختلف شعبہ جات میں تعلیم حاصل کی تھی اور قوی ذہانت کے مالک ہونے کے علاوہ مختلف موضوعات میں گہرا مطالعہ رکھتے تھے اس لئے کافی کتابیں لکھی ہیں۔ ان میں سے کچھ کام نام یہ ہے۔

دینی نفسیات ، حقیقی اسلام، سورہ فاتحہ کی عرفانی تفسیر، اسلام اور پلورلیسم، اخلاق در قرآن ۔

یہ کتابیں انڈینشیایی زبان میں نشر ہوئی ہیں۔

استاد جلالدین رحمت کی شخصیت۔

انڈونیشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق ​​ثقافتی مشیر ، حجت اللہ ابراہیمیان نے ان کے بارے میں کہا: مرحوم ڈاکٹر جلال ( جلال الدین رحمت)، جب ، تعلیم حاصل کرنے کے لئے بیرون ملک مقیم تھے اس وقت اپنی محنت، تلاش اور تحقیق کے ذریعہ مکتب اہل بیت (ع) اور امام خمینی کا راستہ انتخاب کیا۔ وہ اکثر کہتے تھے کہ شیعہ علمائے کرام کی کتابیں پڑھنے کے علاوہ ، مجھے امام خمینی مرحوم کی محبت ہوگئ۔ لہذا میں نے ان کا راستہ انتخاب کیا۔ اگر انڈونیشیا میں انقلاب سے پہلے ہمارے پاس ایک درجن سے زیادہ شیعہ نہیں تھے اور آج لاکھوں کی تعداد میں لوگ اہل بیت (ع) کے مکتب کی پیروی کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں تو ، یہ اس عظیم انسان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ آج انڈونیشیا کے شیعہ اس الٰہی کردار کے مالک شخصیت کا مدیون ہیں۔

ڈاکٹر جلال الدین رحمت وہ شخصیت ہیں جو اپنے عزیز و اقارب میں سے کسی کا انحراف دیکھتے تھے یا کسی کا رویہ ہمارے اسلامی نظام کی پالیسی کے مطابق نہیں ہے اور اسے انتباہ کیا جاتا ہے ، تو فورا قبول کرتے تھے اور اظہار کرتے تھے ۔ میں سیدنا القائد (امام خامنہ ای ، ) کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔

ڈاکٹر جلال الدین رحمت انڈونیشیا میں اہل بیت تنظیم کے بانیوں میں سے تھے اور اس کی صدارت کرتے تھے۔ وہ اہل بیت کی عالمی اسمبلی (مجمع جہانی اہل بیت) کے ممتاز ممبر تھے اور انہیں اپنے ملک میں ایک مقبول شخصیت سمجھی جاتی ہیں کیونکہ غریبوں کی خدمت اور ان کی مدد کرنے کے لئے ، تعلیمی ، ثقافتی اور دیگر سرگرمیوں کے زریعہ ہمیشہ مصروف عمل رہتے تھے۔ آپ اہل بیت (ص) کے عاشق اور انقلاب اسلامی کے حمایتی اور محافظ اور اسلام ناب محمدی (ص) کے نظریات کا مروج اور امام خمینی کے سچے پیروکار ، تھے۔ انہوں نے شیعہ مذہب کی ترویج اور مسلمانوں میں اتحاد پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

طوبی لہ و حسن مآب۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10961

آپکی رائے

  1. بہت بہت اچھا ہے جناب واقعا کوئی کسر نہ چھوڑی ہے بہت زبردست