13

حکومت نے دینی مدارس کے اتحاد کو کمزور کرنے کے لئے غیر ضروری طور پر نئے بورڈز بنائے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

  • News cod : 13651
  • 19 مارس 2021 - 20:45
حکومت نے دینی مدارس کے اتحاد کو کمزور کرنے کے لئے غیر ضروری طور پر نئے بورڈز بنائے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
مرحوم علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی کوشش سے تین سال قبل ایران کے دینی مراکزو مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی پاکستان آئے تو تمام مسالک کے مدارس کے قائدین کے اس اتحاد سے بہت متاثر ہوئے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے زوردیاہے کہ حکمرانوں اور سیاستدان اپنی روش کا جائزہ لیں۔افسوسناک بات ہے کہ ایک دوسرے کی کردار کشی، پگڑیاں اچھالنا کلچر بن گیا ہے۔ملک کو بازیچہءاطفال بنا دیا گیا۔اُن ممالک کی تقلید کریں جہاں محض الزام کی بنا پر کسی کی تشہیر نہیں کی جاتی بلکہ مکمل تحقیق اور عدالتی کاروائی کے بعدثابت شدہ جرائم کو منظرِ عام پر لایا جاتا ہے۔ہم مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے۔ کشمیر،فلسطین،روھنگیا،یمن سمیت کافی اسلامی ممالک اپنوں کے ہاتھوں یا ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے مصائب و آلام کا شکار ہیں۔ مسلح افواج کی ملکی دفاع کے لئے قربانیوں کو لائقِ تحسین قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عسکری اداروں کے اہلکاروں کی آئے دن کی شہادتوں کی پوری ملّت قدر کرتی ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی سلامتی و ترقی کے لئے بر وقت اقدام کرتے ہیں۔

تمام مسالک کے دینی مدارس کے بورڈز کے اتحاد کو دنیا بھر میں سراہا جاتا تھا کہ ہر اسلامی مکتبہ فکر کا ایک بورڈ ہے ، اتحاد تنظیمات مدارس کے پلیٹ فارم سے آپس میں متحد ہیں۔ اس حوالے سے انڈونیشیا،ترکی، ناروے،امریکہ، انگلینڈ، اور ایران میں اتحاد تنظیمات کے وفود جاتے تھے، اس وحدت کی تعریف کی جاتی تھی۔اس سے ملک و قوم کا نام بھی روشن ہوتا تھا۔

مرحوم علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی کوشش سے تین سال قبل ایران کے دینی مراکزو مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی پاکستان آئے تو تمام مسالک کے مدارس کے قائدین کے اس اتحاد سے بہت متاثر ہوئے۔مگر افسوس اب حکومت نے اس اتحاد کو کمزور کرنے کے لئے غیر ضروری طور پر نئے بورڈز بنا کر کوئی قابلِ تعریف اقدام نہیں کیا۔قومی وحدت کو کمزور کرنا ہرگز ملک وقوم کے لئے مفید نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13651