15

امام زمانؑ کا وجود سراسر فیض، برکت،عطا اور فائدہ مند ہے،پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصل آباد

  • News cod : 14617
  • 02 آوریل 2021 - 14:05
امام زمانؑ کا وجود سراسر فیض، برکت،عطا اور فائدہ مند ہے،پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصل آباد
پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصل آباد خانم فرحانہ گلزیب صاحبہ نے کہا کہ جس طرح دنیا ظلم و جور سے بھری ہے اسی طرح عدل و انصاف سے بھر جائے گا۔ ہر انسان کسی نجات دہندہ کا منتظر ہے ہر کوئی امن کا خواہاں ہے یقیناً امام زمین والوں کے لئے امان ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، میلاد با سعادت منجی عالم بشریت حضرت امام زمانہ (عج) سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصل آباد خانم فرحانہ گلزیب صاحبہ نے کہا کہ جس طرح دنیا ظلم و جور سے بھری ہے اسی طرح عدل و انصاف سے بھر جائے گا۔ ہر انسان کسی نجات دہندہ کا منتظر ہے ہر کوئی امن کا خواہاں ہے یقیناً امام زمین والوں کے لئے امان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام مہدی ع کی غیبت کے اسباب پر اگر ہم غور کریں تو اس کے سوال کا جواب خودبخود واضح ہوگا امام نہیں بلکہ ہم غائب ہیں جن میں لیاقت اور استعداد ہے وہ امام سے شرفیاب ہوتے ہیں امامؑ کا وجود سراسر فیض، برکت،عطا اور فائدہ مند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام فیض الہی، مخلوقات تک پہچانے کے لئے واسطہ ہوتے ہیں حجت خدا کی برکت سے رحمت نازل ہوتی ہے۔ظاہری ہدایت کے علاوہ باطنی ہدایت بھی امام کرتے ہیں۔دین خدا کی حفاظت کرتے ہیں۔ زمین حجت خدا سے خالی نہیں رہتی چاہئے وہ ظاہر ہوں یا پوشیدہ!
امام کا وجود امید کی کرن ہے،ظلم و ستم کا خاتمہ اور مظلومین کے حقوق کا دفاع ہے۔ خداوند عالم ہمیں امام عصر علیہ السلام کے حقیقی منتظرین میں سے قرار دے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14617