15

سولہویں رمضان کی دعا اور مختصر تشریح

  • News cod : 16389
  • 29 آوریل 2021 - 0:00
سولہویں رمضان کی دعا اور مختصر تشریح
اے معبود! مجھے اس مہینے میں نیک انسانوں کا ساتھ دینے اور ہمراہ ہونے کی توفیق دے اور بروں کا ساتھ دینے سے دور کردے، اور اپنی رحمت سے سکون کے گھر میں مجھے پناہ دے، تیری معبودیت کے واسطے اے تمام جہانوں کے معبود۔

تحریر : حجت الاسلام سید احمد رضوی

اَللّهُمَّ وَفِّقْني فيہ لِمُوافَقَة الْأبرارِ وَجَنِّبْني فيہ مُرافَقَۃ الأشرارِ وَآوني فيہ برَحمَتِكَ إلى دارِ القَرارِ بإلهيَّتِكَ يا إله العالمينَ

اے معبود! مجھے اس مہینے میں نیک انسانوں کا ساتھ دینے اور ہمراہ ہونے کی توفیق دے اور بروں کا ساتھ دینے سے دور کردے، اور اپنی رحمت سے سکون کے گھر میں مجھے پناہ دے، تیری معبودیت کے واسطے اے تمام جہانوں کے معبود۔

نیکی اور نیکوکار
قرآن کریم نے ایمان کے ساتھ عمل صالح کا ذکر کے نیکی اور نیکو کاروں کی اہمیت کو واضح کر دیا ہے۔ بہت سارے مقامات پر جہاں ایمان کے تذکرہ ہوا ہے وہاں عمل صالح کا بھی ذکر ملتا ہے ۔
دوسرے لفظوں میں ایمان اور عمل صالح انسان کی فلاح اور کامیابی کے لئے دو ایسے پر ہیں جو ایک دوسرے کا تکمیل کنندہ اور مدد گار ہے ۔
ایمان اور عمل صالح کے ساتھ نیکی کرنے والے افراد کے بعض نمونے ، ان کی خصوصیات اور ان کے مقابلے میں برے اعمال انجام دینے والوں کی خصوصیات بھی اکثر مقامات پر تفصیل سے بیان ہوئی ہیں۔
قرآن میں نیکو کار کا تذکرہ :

۱:رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ
۲: وَما عِندَ اللَّهِ خَيرٌ لِلأَبرارِ
۳:إِنَّ الْأَبْرارَ لَفي‏ نَعيمٍ  عَلَي الْأَرائِکِ يَنْظُرُونَ
۴: إِنَّ الأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا

نیکی کے اسباب
1۔ایثار و فدا کاری

لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ

2۔سخاوت ، صبر و تحمل اور اچھی گفتگو

قال رسول الله صلّي اللّه عليه و آله:

ثلاث من ابواب البر: سخأ النفس و طيب الكلام و الصبر علي الاذي.

تین چیزیں نیکی کا سبب بنتی ہیں: سخاوت ، اچھی گفتار ، مصیبت پر صبر کرنا
نیکی کے آثار :

نیکی کے بہت سے آثار و فوائد ہیں، جن میں سے کچھ یہ ہیں :

1۔طویل العمری

وَ لاَ يَزِيدُ فِي اَلْعُمُرِ إِلاَّ اَلْبَرُّ.
2۔ روزی میں برکت

اَلْبِرُّ وَالصَّدَقَةُ یَنْفِیانِ الْفَقّرَ وَیَزِیدانِ فِی الْعُمْرِ

3۔ دوسروں کے ہاں محبوب قرار پانا

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَٰنُ وُدًّا
4۔ سعادتمندانہ موت

ابرار کی علامات اور نشانیاں

روایات میں ابرار کی بہت ساری نشانیاں مذکور ہیں ،جن میں سے صرف ایک روایت کے ذکر پر اکتفا کیا جاتا ہے:

أمّا علَامةُ البارِّ فعَشرَةٌ : يُحِبُ في اللّه ِ ، ويُبْغِضُ في اللّه ِ ، ويُصاحِبُ في اللّه ِ ، ويُفارِقُ في اللّه ِ ، ويَغْضَبُ في اللّه ِ، ويَرْضى في اللّه ِ ، ويَعملُ للّه ِ ، ويَطلُبُ إلَيهِ ، ويَخْشَعُ للّه ِ خائفا مَخُوفا طاهِرا مُخْلِصا مُسْتَحْيِيا مُراقِبا، ويُحْسِنُ في اللّه ِ
ابرار اور انیک لوگوں کی دس علامتیں ہیں:

1۔اللہ کے لئے دوستی کرنا،
2۔ اللہ کی خاطر دشمنی کرنا،
3۔ اللہ کے لئے محبت کرنا،
4۔ اللہ کی خاطر کسی سے قطع تعلق کر نا،
5۔اللہ کے لئے غصے میں آنا،

6:اللہ کے لئے راضی ہوتا ہے،

7۔ ہر کام اللہ کے لئے انجام دینا،
8۔ اللہ تعالیٰ ہی سے مانگنا،
9۔ اللہ ہی سے ڈرنا،
10۔ اللہ ہی کے لئے دوسروں پر احسان کرنا،
ابرار اور نیک لوگوں کے مقابلے میں شریر اور برے لوگوں کی بیان شدہ کچھ خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ ظالم رہنما

امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں :

و إنّ شرّ الناس عند اللَّه إمام جائر ضلّ وضُلَّ به،
اللہ تعالیٰ کے ہاں لوگوں سے بڑا وہ ظالم رہنما ہے جو خود گمراہ ہے اور دوسروں کو گمراہ کرتا ہے ۔
۲: آخرت کا بیچنا
حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام فرماتے ہیں:

شَرُّ الناسِ مَن باعَ آخِرَتَهُ بِدُنياهُ….
لوگوں میں سب سے برا وہ شخص ہے جو اپنی آخرت کو دنیا کے عوض بیچ ڈالتا ہےاور اس سے زیادہ برا وہ ہے جو دوسروں کی دنیا کے لئے اپنی آخرت کو بیچتا ہے ۔
۳۔ دوسروں کے لئے بد امنی کا باعث ہونا

امام علی ع : شر الناس من يتقيه الناس مخافة شره:
برا شخص وہ ہے جس کے شر سے بچنے کے لئے لوگ اس کا احترام کرتے ہیں۔
۴۔ منافقت

پیغمبر اکرم ﷺ : من الشر الناس عنداللہ عزوجل یوم القیامۃ ذوالوجہین
قیامت کے دن منافق برے لوگوں میں سے ہوگا۔
۵۔ کسی کی لغزش سے در گذر نہ کرنا

امام علی ؑ : شر الناس من لا یعفو عن الزلہ
برا ہے وہ شخص جو دوسروں کی خطائیں معاف نہیں کرتا۔
۶۔ دوسروں کے عیوب تلاش کرنا

امام علی ؑ : شر الناس من کان متتبعا لعیوب الناس متتبعا لعیوب الناس عمیا عن معایبہ
جو اپنے عیوب کو بھلا کر دوسروں کے نقائص کی ٹوہ میں رہتے ہیں وہ برے لوگوں میں سے ہیں۔
خداوند تبارک و تعالیٰ ہم سب کو نیکی کے کاموں کی انجام دہی اور نیکو کاروں میں سے قرار پانے کی توفیق عنایت فرمائےاور بُرے کام اور برے لوگوں سے دوری اختیار کرنے کی توفیق دے۔آمین یا رب العالمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16389