17

الگ رویت ھلال کمیٹی نہیں بنائی/ دفتر سے جاری خط میں صرف رؤیت ہلال سے مطلع کرنے کی درخواست کی گئی تھی، وفاق المدارس الشیعہ

  • News cod : 17069
  • 11 می 2021 - 15:00
الگ رویت ھلال کمیٹی نہیں بنائی/ دفتر سے جاری خط میں صرف رؤیت ہلال سے مطلع کرنے کی درخواست کی گئی تھی، وفاق المدارس الشیعہ
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے دفتر سے جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ الگ رویت ھلال کمیٹی والے بیان کا وفاق المدارس الشیعہ سے کوئی تعلق نہیں جناب سیکریٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ نے ایسی بات کی اور نہ ہی میڈیا سیل سے ایسی کوئی بیان جاری کیا گیا وفاق المدارس الشیعہ کی طرف سے عیدالفطر کے چاند دیکھنے کے لئے الگ رویت ہلال کمیٹی تشکیل دینے کی خبر قطعی طور پر نادرست ہے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے دفتر سے جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ الگ رویت ھلال کمیٹی والے بیان کا وفاق المدارس الشیعہ سے کوئی تعلق نہیں جناب سیکریٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ نے ایسی بات کی اور نہ ہی میڈیا سیل سے ایسی کوئی بیان جاری کیا گیا وفاق المدارس الشیعہ کی طرف سے عیدالفطر کے چاند دیکھنے کے لئے الگ رویت ہلال کمیٹی تشکیل دینے کی خبر قطعی طور پر نادرست ہے ۔

واضح ر ہے کہ 9 مئی کو ادارہ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و مسلمین علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے علمائے کرام و مومنین کے نام جاری کردہ خط میں چاند نظر آنے کی اطلاع دینے کی خواہش کی گئی تھی ۔ یہ خط وفاق المدارس، جامعة المنتظر کی ویب سائٹ سوشل میڈیا پرموجود ہے۔ جس میں کسی علیحدہ کمیٹی بنانے کا اشارہ تک نہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر جناب آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی طرف سے بھی گذشتہ ماه مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین جناب مولانا عبد الخبیر آزاد کے نام خیر سگالی خط میں شرعی ضابطوں اور وحدت کے تقاضوں کے مطابق چاند کے اعلان کی خواہش کی گئی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17069