28

امام مبین کی پیروی اور کتاب مبین پر عمل سے شیطان کو شکست دی جا سکتی ہے، مولانا سید تطہیر حسین زیدی

  • News cod : 17306
  • 14 می 2021 - 19:49
امام مبین کی پیروی اور کتاب مبین پر عمل سے شیطان کو شکست دی جا سکتی ہے، مولانا سید تطہیر حسین زیدی
انکا مزید کہنا تھا کہ انسان کے اندر اچھی صفات زیادہ ہوں تو وہ رحمان کا نمائندہ اور شیطان کی صفات زیادہ ہوں تو شیطان کا نمائندہ۔ اچھائیوں، نیکیوں سے اپنے اندر سے شیطان کو نکالا جا سکتا ہے۔شیطان، انسان کو آخری سانس تک گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، علی مسجد جامعۃ المنتظر لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  جناب مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان کی برکات اور بھوک و پیاس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ علم کو بھوک میں قرار دیا گیا ہے۔شکم پری سے علم حاصل نہیں ہوتا۔رمضان المبارک میں انسان کے ازلی دشمن شیطان سے بھی ہوشیار رہنے کا کہاگیا ہے۔ اگرچہ اسے پابند کردیا جاتا ہے لیکن چونکہ وہ کھلا دشمن ہے اس لئے باز نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ قرآن میں اسے عدو مبین کہتا ہے جس کا مقابلہ امام مبین، کتاب مبین سے کیا جاسکتاہے۔ امام مبین کی پیروی اور کتاب مبین پر عمل سے شیطان کو شکست دی جا سکتی ہے۔مسلمانوں کا المیہ یہ ہے کہ کتاب مبین یعنی قرآن کو یا سمجھ کر پڑھا نہیں جاتا، اگر سمجھا جاتا ہے تو عمل نہیں کیا جاتا۔ اس لئے انسان کو ظلموم یعنی بہت ظالم کہا گیا ہے۔ انسانوں کی شکل میں بھی شیطان ہوتے ہیں جنہیں پہچاننے اور ان سے بچنے کی ضرورت ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انسان کے اندر اچھی صفات زیادہ ہوں تو وہ رحمان کا نمائندہ ہےاور شیطان کی صفات زیادہ ہوں تو شیطان کا نمائندہ ہے اچھائیوں، نیکیوں سے اپنے اندر سے شیطان کو نکالا جا سکتا ہے۔شیطان، انسان کو آخری سانس تک گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ شب بھر نمازیں پڑھنے کے بعد بھی اور زندگی بھر عبادات کرنے کے باوجود بھی آدمی کو اس کے بہکاوے سے غافل نہں ہونا چاہئے۔ اذان فجر کے بعد سستی کی وجہ سے نماز تاخیر سے پڑھنا یا قضا کرنا شیطان کے بہکانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اللہ تعالیٰ کی مغفرت و رحمت رمضان کے بعد بھی جاری و ساری ہے۔ پورا سال اس کی رحمت سے فیض یات ہوسکتے ہیں۔ ہر ماہ تین روزے رکھنے کا ثواب پورے ماہ کے برابر ہوتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17306