31

مداد العلماء (2)

  • News cod : 17562
  • 19 می 2021 - 16:10
مداد العلماء (2)
نجف اشرف کے علمی و معنوی ماحول سے بھرپور استفادہ کیا۔ باب مدینۃ العلم سے کسب فیض کے بعد وطن واپس تشریف لائے تو کئی چیلنج در پیش تھے۔ اس وقت دینی تعلیم و تربیت کے مراکز یعنی مدارس دینیہ انگلیوں پر گنے جاسکتے تھے جن میں چند ایک کے علاوہ باقیوں میں فاضل اساتذہ کا فقدان تھا۔ دختران ملت کی تعلیم و تربیت کے اداروں کا تو شاید تصور تک نہ تھا۔ مساجد میں ضروری دینی معلومات رکھنے والے پیش نمازوں کی بھی سخت کمی تھی۔ عوام تک دین پہنچانے کا سب سے موثر فارم منبر حسینی علمی فقر کا شکار ہی نہیں بلکہ انحرافات کی زد میں تھا۔

(گزشتہ سے پیوستہ)

آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی دام ظلہ کے حالات زندگی

انہی ایام میں اصلاح المجالس و المحافل تالیف فرمائی جس کے پاکستان کے عزائی معاشرہ پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔ مذکورہ بالا مدرسہ میں گیارہ سال و کچھ ماہ کے قریب خدمات انجام دینے کے بعد معاشرہ کی دینی ضروریات کی ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے آپ نے تصنیف و تالیف اور خطابت و تبلیغ کو اپنی توجہ کا مرکز قرار دینے کا فیصلہ کیا۔
اگرچہ تدریس سے علٰیحدگی اختیار کرنے پر آپ کے بعض اہل علم عقیدت اپنی ایک رائے رکھتے ہیں جس کی اپنی اہمیت ہے لیکن اس سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ تحریر و تقریر کے میدان میں قبلہ کی نصف صدی کی زحمات کے نتیجہ میں جو دینی معاشرہ قائم ہوا، اسی کا ایک نتیجہ مدارس کی آبادی بھی ہے۔
آپ کی مجالس اور علمی نشستوں و محافل سے فیض یاب ہونے والوں کی ایک کثیر تعداد مدارس کی معاون و پشت پناہ ہے۔ اپنے علمی سفر اور متعلقہ موضوعات کے بارے میں آپ کے قیمتی ارشادات آئندہ قارئین کی نذر ہیں۔
ان تعارفی چند سطور کا اختتام آپ کی گراں قدر تصانیف و تراجم کے تذکرہ پر کیا جاتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نجف اشرف میں قیام کے دوران حصول علم کے ساتھ ساتھ بعض کتب بھی تالیف کیں جن کا تذکرہ محقق بزرگ تہرانی نے اپنی شہرہ آفاق کتاب الذریعہ الی تصانیف الشیعہ میں فرمایا ہے۔
60 مجلدات پر مشتمل آپ کی تالیفات و تراجم کی تعداد چوبیس کے قریب ہے جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
آپ کی زیر سرپرستی ماہنامہ دقائق اسلام بھی شائع ہوتا ہے۔
1۔ اثبات الامامت
2۔ تحقیقات الفریقین فی حدیث الثقلین
3۔ عقد الجمان ترجمہ مفاتیح الجنان
4۔ آداب المفید و المستفید ترجمہ منیۃۃ المرید
5۔ فیضان الرحمٰن ترجمہ لئولئو والمرجان
6۔ احسن الفوائد فی شرح العقائد
7۔ اصول الشریعہ فی عقائد الشیعہ
8۔ تحقیقات الفریقین فی حدیث الثقلین
9۔ کواکب مضیہ در احادیث قدسیہ
10۔ سعادت الدارین فی مقتل الحسین
11۔ اصلاح الرسوم
12۔ مسائل شریعہ ترجمہ وسائل الشیعہ (20جلد)
13۔ فیضان الرحمٰن فی تفسیر القرآن (دس جلد)
14۔ اعتقادات امامیہ
15۔ قوانین الشریعہ فی فقہ جعفریہ (2جلد)
16۔ نماز جمععہ اور اسلام
17۔ مختصر احکام الشریعہ
18۔ اسلامی نماز
19۔ تجلیات صداقت
20۔ وراثت بیوگان اور اسلام
21۔ اصلاح المجالس والمحافل
22۔ اقسام توحید
23۔ حرمت ریس تراشی
24۔ تنزیہ الامامیہ

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17562