7

مسجد کی تعمیر کے لئے زکوٰۃ دینا جائز ہے، دار الافتائے مصر

  • News cod : 17898
  • 27 می 2021 - 14:44
مسجد کی تعمیر کے لئے زکوٰۃ دینا جائز ہے، دار الافتائے مصر
مصر کے دار الافتاء سے جاری ہونے والے فتویٰ کے مطابق اگر کسی علاقے میں مسجد کی تعمیر ہو رہی ہے جس کے لئے مالی معاونت کی ضرورت بھی ہے تو زکوٰۃ کے ذریعے اس کی تعمیر میں حصہ ڈالنا جائز ہے۔ البتہ ضروری ہے کہ اس علاقے میں کوئی دوسری مسجد موجود نہ ہو جس میں لوگ نماز پڑھ سکیں۔لیکن اگر اس علاقے میں کوئی دوسری مسجد موجود ہو جس میں نماز پڑھی جا سکتی ہو تو نئی مسجد کی تعمیر کے لئے زکوٰۃ دینا جائز نہیں ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے دار الافتاء سے جاری ہونے والے فتویٰ کے مطابق اگر کسی علاقے میں مسجد کی تعمیر ہو رہی ہے جس کے لئے مالی معاونت کی ضرورت بھی ہے تو زکوٰۃ کے ذریعے اس کی تعمیر میں حصہ ڈالنا جائز ہے۔ البتہ ضروری ہے کہ اس علاقے میں کوئی دوسری مسجد موجود نہ ہو جس میں لوگ نماز پڑھ سکیں۔لیکن اگر اس علاقے میں کوئی دوسری مسجد موجود ہو جس میں نماز پڑھی جا سکتی ہو تو نئی مسجد کی تعمیر کے لئے زکوٰۃ دینا جائز نہیں ہے۔
اس فتویٰ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو شخص مسجد تعمیر کرنے والوں کو زکوٰۃ دے رہا ہے ، اسے چاہئے کہ رقم کی ادائیگی کے وقت زکوٰۃ کی نیت کرے، کیونکہ زکوٰۃ ایک عبادت ہے جس کی ادائیگی کے لئے نیت ضروری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17898