8

امام خمینی ؒنے فلسطینیوں کے احساس محرومی کو دور کیا، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 18310
  • 06 ژوئن 2021 - 13:08
امام خمینی ؒنے فلسطینیوں کے احساس محرومی کو دور کیا، علامہ افضل حیدری
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ امام خمینی نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع قرار دیا تاکہ یہ مسئلہ زندہ رہے اور کوئی طاقت اسے دفن نہ کر سکے۔اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اتحاد و وحدت کی دعوت دی۔بارہ ربیع الاول سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا تاکہ مسلمان اتحاد وحد ت قائم ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ محمد افضل حیدری نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے تحت منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب میں کہاکہ امام خمینی نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع قرار دیا تاکہ یہ مسئلہ زندہ رہے اور کوئی طاقت اسے دفن نہ کر سکے۔اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اتحاد و وحدت کی دعوت دی۔بارہ ربیع الاول سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا تاکہ مسلمان اتحاد وحدت قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒنے فلسطینیوں کے احساس محرومی کو دور کیا ۔امام نے دنیا بھر میں اس مسئلے کو اجاگر کیا۔ آج اس ظلم کے خلاف پوری دنیا میں ردعمل ہوا ہے۔ یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔اب اہل فلسطین میں جذبہ شہادت پیدا ہو چکا ہے اس کے بعد دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی یہ امام خمینیؒ کی بصیرت کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18310