7

ایرانی ویکسین کووایران برکت کے استعمال کی منظوری مل گئی

  • News cod : 18595
  • 15 ژوئن 2021 - 13:00
ایرانی ویکسین کووایران برکت کے استعمال کی منظوری مل گئی
وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے کہا ہے کہ آج بروز پیر سے ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے اور قومی سطح پر تیار ہونے والے دوسرے ویکسین پاستور کو بھی آئندہ ہفتے ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے کہا ہے کہ آج بروز پیر سے ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے اور قومی سطح پر تیار ہونے والے دوسرے ویکسین پاستور کو بھی آئندہ ہفتے ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

ایران کے وزیر صحت نے بتایا کہ ملکی ماہرین کی تیار کردہ کورونا ویکسین فخرا بھی عنقریب ہنگامی استعمال کے مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں موسم خزاں کے اختتام تک ملک کی پوری آبادی کے ویکسیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی ماہرین کی تیار کردہ پہلی کورونا ویکسین کوو ایران برکت کی انسانی آزمائش اور کلینیکل ٹرائل کا آغاز گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں کیا گیا تھا۔

امریکہ کی غیر انسانی اور ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایرانی ماہرین نے کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے کئی طرح کی ویکسین اور دواؤں کی تیاری میں کامیابی حاصل کی ہے جسے دنیا کے سائنٹیفک حلقوں نے کافی سراہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18595