17

پاکستان میں پھنسے اسٹوڈنٹس کی عمران خان سے پاک ایران باڈر کھولنے کی اپیل

  • News cod : 2140
  • 23 سپتامبر 2020 - 14:29
پاکستان میں پھنسے اسٹوڈنٹس کی عمران خان سے پاک ایران باڈر کھولنے کی اپیل
حوزہ ٹائمز|ملک خدا دادپاکستان کی ترقی و خوشحالی کی دعا کہ ساتھ عرض خدمت ہے کہ پورے ملک میں تعلیمی سلسلہ کا آغاز ہوچکا ہے ھم اس تعلیم دوست فیصلہ کو سراہتے ہیں۔ 

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران میں زیر تعلیم اور پاکستانی اسٹوڈنٹس جو کہ کرونا کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہیں کہ جلد از جلد پاک ایران باڈر کھولا جائے.

پاکستانی اسٹوڈنٹس ایسوسیئیشن کی جانب سے جاری بیان کچھ یوں ہے:

بخدمت جناب عمران خان صاحب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان

السلام علیکم

ملک خدا دادپاکستان کی ترقی و خوشحالی کی دعا کہ ساتھ عرض خدمت ہے کہ پورے ملک میں تعلیمی سلسلہ کا آغاز ہوچکا ہے ھم اس تعلیم دوست فیصلہ کو سراہتے ہیں۔

یقینا آپ کے علم میں ہوگا ہمسایہ ملک ایران کی یونیورسٹیز میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں اور ایران میں تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں لیکن تا حال تفتان بارڈر بند ہےجس کی وجہ سے اسٹوڈنس کو تعلیمی نقصان کے ساتھ ساتھ اقامہ وغیرہ کی شدید مشکلات کا سامنا ہے

لہذا تعلیم دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے تفتان بارڑر کو فی الفور کھولنے کے احکامات جاری فرمائیں تاکہ اسٹوڈنس اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں

واضح رہے کہ اسٹوڈنس کیلٸے باٸی ایٸر جانا ناممکن ہے کیونکہ اخراجات بہت زیادہ ہیں

نوٹ:ایران کی جانب سے اسٹوڈنس کیلٸے ایران میں داخل ہونے کیلٸے کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہے

آپ کی عین نوازش ہوگی

پاکستانی اسٹوڈنٹس ایسوسیٸیشن زیر تعلیم ایران یونیورسٹیز

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2140