7

آیت اللہ مہدوی کنی مرحوم دانا اور انقلابی عالمِ دین تھے، سربراہ حوزہ علمیہ ایران

  • News cod : 23992
  • 21 اکتبر 2021 - 14:36
آیت اللہ مہدوی کنی مرحوم دانا اور انقلابی عالمِ دین تھے، سربراہ حوزہ علمیہ ایران
آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مدرسہ علمیہ مروی تہران میں منعقدہ آیت اللہ مہدوی کنی رحمۃ اللہ علیہ کی ساتویں برسی کے پروگرام میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت اور ہفتۂ وحدت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ صاحبانِ علم و دانش ہمیشہ اپنی منفرد علمی شخصیت اور زمانے کے حالات اور تقاضوں کے مطابق معاشرہ کی خدمت کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مدرسہ علمیہ مروی تہران میں منعقدہ آیت اللہ مہدوی کنی رحمۃ اللہ علیہ کی ساتویں برسی کے پروگرام میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت اور ہفتۂ وحدت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ صاحبانِ علم و دانش ہمیشہ اپنی منفرد علمی شخصیت اور زمانے کے حالات اور تقاضوں کے مطابق معاشرہ کی خدمت کرتے ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے کہاکہ امام جعفر صادق اور امام محمد باقر علیہما السلام کا دور مذہبِ جعفریہ کی ترویج کا سنہری دور تھا لہذا اب ہمارے پاس موجود کم از کم ایک تہائی شیعہ منابع امام صادق علیہ السلام کی ہی میراث ہیں۔ امام جعفر صادق علیہ السلام سے 40 ہزار سے زیادہ احادیث مختلف ذرائع سے نقل ہو کر ہم تک پہنچی ہیں کہ جو عظیم اور انتہائی قیمتی میراث ہے اور اگر ان دو معصومین علیہما السلام کی منقولہ روایات کو مدِ نظر رکھیں تو تقریباً 60ہزار احادیث و روایات ان دو معصومین علیہما السلام سے منقول ہوئی ہیں کہ جن میں ہمارے اکثر کلامی اور فقہی مسائل کا جواب موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ آیت اللہ مہدوی کنی ایک دانا اور انقلابی عالمِ دین، ایک قابل مدیر اور ایک عظیم اور مکمل طور پر اجتماعی و سماجی انسان تھے۔ جس نے اپنی زندگی کے تمام ادوار میں اپنے علمی کردار، شاگردوں کی رہنمائی ، قیادت اور لوگوں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھا۔

یاد رہے آیۃ اللہ مہدوی کنی، اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ وہ انّیس سو اناسی سے انّیس سو اکیاسی تک ایران کے وزیر داخلہ اور شہید رجائی اور شہید باہنر کی شہادت کے بعد، صدارتی انتخابات کے انعقاد تک نگراں وزیر اعظم بهی رہے۔ آیۃ اللہ مہدوی کنی مارچ سنہ دو ہزار دس میں مجلس خبرگان رہبری یعنی فقہا کی کونسل کے سربراہ منتخب ہوئے۔

مرحوم، جامعہ روحانیت مبارز تہران کے سکریٹری جنرل، حوزہ علمیہ مروی کے سربراہ اور امام صادق(ع) یونیورسٹی کے وائس چانسلر بهی تهے۔

وہ سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ علمی سرگرمیوں میں بهی حصہ لیتے رہے اور یونیوورسٹی اور حوزہ علمیہ میں تدریس کے علاوہ تالیفات میں بهی مشغول رہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23992