6

حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر میں ادارالتحقیق قرآن و الحدیث کا افتتاح کر دیاگیا

  • News cod : 24970
  • 05 نوامبر 2021 - 0:41
حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر میں ادارالتحقیق قرآن و الحدیث کا افتتاح کر دیاگیا
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر میںدارالتحقیق قرآن و الحدیث ،تاریخ و عقائد، دارالتبلیغ، ادارہ فارغ التحصیلان، المنتظر یو ٹیوب چینل ، میڈیا سیل اور کیسٹ لائبریری کا افتتاح کر دیاہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر میںدارالتحقیق قرآن و الحدیث ،تاریخ و عقائد، دارالتبلیغ، ادارہ فارغ التحصیلان، المنتظر یو ٹیوب چینل ، میڈیا سیل اور کیسٹ لائبریری کا افتتاح کر دیاہے۔

افتتاحی تقریب میں مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری، ناظم اعلیٰ علامہ مرید حسین نقوی،علامہ محمد باقر گھلو،مسجد کمیٹی کے چیئرمین علی ذوالقرنین نقوی، اور دیگر علماءموجود تھے۔ واضح رہے کہ دارالتحقیق میں قرآن، حدیث، تاریخ اور عقائدکے مختلف موضوعات پر تحقیقات ہوں گی۔ادارہ درالتبلیغ میں علما و طلبا کو فن خطاب سکھایا جائے گا۔ مختلف علاقوں میں دعوت و تبلیغ ، خاص طور پر رمضان المبارک ، اور محرم الحرام میں مختلف علاقوں میں تبلیغ کے سلسلے میں جانے والے حوزہ ہائے علمیہ قم المقدس اور نجف اشرف سے آنے والے علماءافراد کے درمیان روابط رکھے جائیں گے۔اندرونی مالیاتی نظام کے لئے المنتظر بینک بھی قائم کردیا گیا ہے۔ جہاں سے جامعہ کے علماءاور طلباکو ضرورت پڑنے پر قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے ۔

المنتظر ٹی وی کے ذریعے قومی، بین الاقوامی ،جامعات کی خبریں نشر کی جائیں گی۔ادارہ فارغ التحصیلان جامعتہ المنتظر کے قیام سے اب تک جتنے علماءاور طلبہ آئے ، ان کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24970