14

شرعی احکام : واجب کاموں پر اجرت لینا

  • News cod : 28390
  • 26 ژانویه 2022 - 11:39
شرعی احکام : واجب کاموں پر اجرت لینا
وہ اساتذہ جو اسلامی یونیورسٹی میں اصول و فقہ پڑھاتے ہیں ان کی تنخواہ کا کیا حکم ہے؟ ج: جن امور کی تعلیم واجبات کفائیہ میں سے ہے انکی تعلیم و تدریس کا وجوب اس کے بدلے تنخواہ لینے سے مانع نہیں ہے۔

واجب کاموں پر اجرت لینا
س ١١۱۱: وہ اساتذہ جو اسلامی یونیورسٹی میں اصول و فقہ پڑھاتے ہیں ان کی تنخواہ کا کیا حکم ہے؟
ج: جن امور کی تعلیم واجبات کفائیہ میں سے ہے انکی تعلیم و تدریس کا وجوب اس کے بدلے تنخواہ لینے سے مانع نہیں ہے۔

س١١۱۲: مسائل شرعیہ کی تعلیم دینے کا کیا حکم ہے؟ کیا علما ء دین کیلئے مسائل شرعیہ کی تعلیم کے عوض اجرت لینا صحیح ہے؟
ج: مسائل حلال و حرام کی تعلیم دینا واجب ہے اوراس کے عوض اجرت لینا بلا مانع ہے۔

س ۱۱۱۳: کیا سرکاری مراکز اور اداروں میں نماز پڑھانے اورمسائل دینی بیان کرنے کے عوض ، تنخواہ لینا جائز ہے؟
ج: اس میں کوئی اشکال نہیں ہے۔

س ١١۱۴: کیا میت کو غسل دینے کی اجرت لینا جائزہے؟
ج: جائز ہے۔

س ١١۱۵: کیا عقد نکاح پڑھنے پر اجرت لینا جائز ہے؟
ج: اجرت لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حوالہ :

https://www.leader.ir/ur/book/106/1?sn=11346

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28390